جاہلیت کی چنگاریاں اور نبیﷺ کا معجزہ - ردِ رافضیت | دفاع…

جاہلیت کی چنگاریاں اور نبیﷺ کا معجزہ

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تو میں آپ کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں، کہ ان کے ہاں سانحہ کربلا کی بنیاد اس پرانی عداوت پر ڈالی گئی ہے اس واقعہ کی شرح کے لیے اس میں پچھلی پوری تاریخ عرب کو دہرایا جاتا ہے۔ حضورِ اکرمﷺ کی بعثت کے وقت جو حالات پیش آئے، انقلابات آئے، ان کو بالکل ایک طرف کر کے ایک ایسی مصروف منطق دی گئی جس کو قرآن قبول نہیں کرتا قرآن صاف کہتا ہے: 

كُنۡتُمۡ اَعۡدَآءً فَاَ لَّفَ بَيۡنَ قُلُوۡبِكُمۡ فَاَصۡبَحۡتُمۡ بِنِعۡمَتِهٖۤ اِخۡوَانًا الخ۔(سورۃ آلِ عمران: آیت 103)

ترجمہ: تم پہلے دشمن چلے آ رہے تھے اس پیغمبر کی بعثت سے تم ہو گئے آپس میں بھائی بھائی۔

آپ ذرا غور کریں یہ شجرہ عداوت والے کیا اس قرآن پر ایمان رکھنے والے ہو سکتے ہیں؟

پھر توجہ دلاتا ہوں مگر پہلے ایک عنوان عرض کرتا ہوں آپ اس میں خود غور کریں جب جاہلیت کی چنگاریاں اور جاہلیت کی آگ تھی تب قومیں قوموں سے ٹکراتی تھیں، قبائل سے قبائل ٹکراتے تھے۔

تو نبی پاکﷺ کی تشریف آوری پر وہ آگ ٹھنڈی ہو گئی اور حضورِ اکرمﷺ کی رسالت کا یہ ایک اعجاز تھا کہ حضورِ اکرمﷺ نے ان کو ایک کیا جو ایک ہونے والے نہ تھے تو ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ حضورِ اکرمﷺ نے انکو ایک کیا اور عرب میں لوگ حقیقی طور پر ایک ہو گئے ہمارے نبی کا یہ معجزہ اور اسلام کا یہ انقلاب کوئی عارضی نہ تھا۔

مگر اس کے مقابلہ میں اگر یہ کہا جائے کہ جی حضورِ اکرمﷺ کا مقابلہ جاری رہا اور جاہلیت کی آگ ٹھنڈی نہ ہوئی تو اسی تناظر میں واقعہ کربلا کو بھی بیان کیا جاتا ہے تو آپ ذرا اس پر غور فرمائیں بنیاد تو آپ کے ذہن میں آگئی نا؟ تو غور کریں کہ کیا یہ حضورِ اکرمﷺ کے لائے انقلاب کا کھلا انکار ہے یا نہیں؟ اور کیا یہ قرآن کا کھلا انکار ہے یا نہیں؟