بدر اور دوسرے موقعوں پر جنگوں میں اور احد کے دن قیادت میں کون آیا؟ حضورِ اکرمﷺ ہاشمی تھے اور جو مقابلے میں آیا وہ اموی (ابوسفیانؓ) اور نبی کے بعد علیؓ ہاشمی تھے اور ان کے مقابلے میں کون آیا؟ (ابوسفیانؓ کا بیٹا معاویہؓ) اس کے بعد کیا ہوا جب علیؓ گئے تو ان کے بعد، ان کا بیٹا حسینؓ ہاشمی اور پھر معاویہؓ کا بیٹا یزید، تو یہ ایک خاندانی طور پر جو پرانی چیز چلی آ رہی تھی، جو عداوت چلی آ رہی تھی، اسی کو اس موقع پر زیادہ High Light کر کے کہا جاتا ہے کہ:
حضورِ اکرمﷺ کے مقابل ابوسفیانؓ
علیؓ کے مقابل ابوسفیانؓ کا بیٹا (معاویہؓ)
پھر حسینؓ کے مقابل اس کا بیٹا (یزید)
تو لوگوں کو بتایا جاتا ہے کہ یہ خاندانی عداوت پہلے سے چلی آ رہی تھی اور یہ حضورِ اکرمﷺ کی آمد پر ختم نہیں ہوئی بلکہ اور بھڑکی اور یہ آگ ایسی بھڑکی کہ ہر مقابلے میں اِدہر وہ اور اُدہر وہ۔
اِدہر یہ نبیﷺ ہے، علیؓ ہے، حسینؓ ہے
اور اُدہر مقابلے میں ابوسفیانؓ ہے، معاویہؓ ہے، اور یزید ہے۔
سو محرم کی ابتداء میں لوگوں کو ذہنی طور پر یہ بات بتلائی جاتی ہے کہ ایک وہ سلسلہ چلا آ رہا ہے اور ایک یہ سلسلہ چلا آ رہا ہے، ایک شجرہ اس قسم کا اور ایک شجرہ اُس قسم کا شیعہ لوگ بڑے اہتمام سے اسے ایک شجرہ عداوت کے طور پر پیش کرتے ہیں۔