دیرینہ تعصبات و جنگیں اور اہل سنت کا صحیح مؤقف - ردِ رافضیت…

دیرینہ تعصبات و جنگیں اور اہل سنت کا صحیح مؤقف

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

ہمارا اہلِ سنت و الجماعت‘ کا یہ اعتقاد ہے، کہ نبی پاکﷺ کی تشریف آوری پر عرب لوگ جو متفرق زندگی گزار رہے تھے وہ ایک ہوئے، اور جو دیرینہ جنگیں اور جو تعصبات کی لہریں تھیں، وہ ساری دب گئیں، ختم ہو گئیں اور قوم ایک ہو گئی، یہ ہمارا (اہل سنت کا) عقیدہ ہے لیکن اہلِ سنت و الجماعت کے اس عقیدے کے متوازی، اس کے مقابلے میں ایک بات یہی کہی جا رہی ہے کہ وہ تعصبات پر برابر جمے رہے! محرم کے ایام میں اس بات کو اور زیادہ High Light کیا جاتا ہے، وہ کیا؟ مثلاً کہ جی خود مکہ میں کیا دو متقابل نہ تھے؟ اور دونوں عبد مناف کی اولاد تھے۔

اموی لوگ اور ہاشمی لوگ

اموی قبائل اور ہاشمی قبائل

یہ آپس میں ایک نہیں تھے بلکہ نبرد آزما تھے، ان کی لڑائیاں تھیں نبی پاکﷺ ہاشمی تھے ان کے مقابلے میں کون آیا؟ ابوسفیان اموی