عزاداری اور سانحہ کربلا - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

عزاداری اور سانحہ کربلا

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تو میں توجہ اس طرف دلاتا ہوں کہ سانحہ کربلا پر اہلِ سنت والجماعت کے دل غمگین ہیں اور ہمارے دل ان مظلوموں کے ساتھ ہیں لیکن ہم اگر یہ مجالس قائم کریں اور بیان کریں تو تاریخی یاد کے طور پر تو بیان کریں لیکن ہم اس کا نام عزاداری نہیں رکھتے کیوں؟ اس لیے کہ ہم اللہ کے فیصلے پر راضی ہیں اے اللہ! تیرے فیصلے پر ہم راضی ہیں، اور اس کو قبول کرتے ہیں اور نہ بھی کریں تو ہم کر کیا سکتے ہیں؟

لیکن اللہ تعالیٰ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنا؟ جس طرح عوام (Public) حکومتوں کے خلاف احتجاج کرتی ہے، بادشاہوں کے خلاف احتجاج ہوتے ہیں، تو جو لوگ اللہ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہیں، کیا ان کے ہاں اللہ تعالیٰ کی تقدیر کو ماننے کا پہلو پایا جاتا ہے؟ (سامعین: نہیں) کیا اللہ کے فیصلے کو ماننے کی اس میں کوئی جھلک ہے؟ (سامعین: نہیں) آج میں انہی کلمات پر اپنی بات ختم کرتا ہوں اللہ تبارک و تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی تو ان شاء اللہ کل کچھ عرض کر سکوں گا، کل ذرا وقت زیادہ لے کر آئیں کیونکہ دوسری مجلس کچھ طویل ہو سکتی ہے۔ وَمَا عَلَیۡنَاۤ اِلَّا الْبَلَاغُ