شیعوں کے ذبیحہ کا حکم:
سوال: لکھنؤ شہر اور اس کے قرب و جوار کے شیعوں کے ہاتھ کا کھانا اور ذبیحہ جائز ہے یا نہیں؟
جواب: جو شیعہ ضروریاتِ دین کے منکر ہیں، جیسا کہ بعض حضرت علیؓ کو خدا مانتے ہیں اور بعض حضرت عائشہ صدیقہؓ پر اتہام لگاتے ہیں، وہ کافر ہیں اور ان کا ذبیحہ کھانا جائز نہیں ہے۔ اور جو اس درجے کے غالی نہیں، اگرچہ شیخین رضی اللہ عنہما کی سب وشتم کرتے ہیں، وہ کافر نہیں بلکہ فاسق ہیں اور ان کا ذبیحہ جائز ہے۔
(فتاویٰ مولانا عبد الحئی اردو: صفحہ432)