اگر ان کی بھی نہیں تو سیدنا حسینؓ کی تو مانیں سیدنا حسینؓ کو جب شہادت کا سامنا کرنا پڑا، جب ظالموں کی تلوار ان کے لیے اٹھی، تو اس سے پہلے وہ اپنی بہن زینب کو جو کربلا میں موجود تھیں یہ وصیت کر کے نکلے کہ اس مرنے پر صبر کرنا، خیمے سے فاطمہ کا لعل وہ کیا نصیحت کر کے نکلا؟ ملا محمد باقر مجلسی نے جلاء العیون میں اور دیگر کتابوں میں ان کی وصیت محفوظ کی گئی ہے ترجمہ اس کا فارسی میں باقر مجلسی نے جو کیا اس کے چند الفاظ میں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں:
اے خواہر گرامی چون من از تیغ اہل جفا بعالم بقرار حلت نمایم گریبان چاک مکنید و برو مخراشید واویلا مکنید۔(جلاء العیون: صفحہ 237)
کہ فرمایا سیدنا حسینؓ نے اپنی بہن کو کہ اے خواہر گرامی اے میری عزت والی بہن! جب میں ظالموں کی تلوار سے اُس جہان میں چلا جاؤں جو جہان بقا ہے، جس میں ہمیشہ رہنا ہے اور جس سے پھر یہاں اس دنیا میں واپس نہیں آنا، اپنے کپڑوں کو میرے لیے پھاڑنا نہیں، چہرے پر اپنے (میری بہن) ہاتھ مارنا نہیں، وہی تو نے عمل کرنا ہے جیسا کہ سیدہ فاطمہؓ نے پیغمبرﷺ کی وفات پر کیا تھا، یعنی صبر کرنا ہے۔