وفات رسول ﷺ پر سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کا اسوہ حسنہ…

وفات رسول ﷺ پر سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کا اسوہ حسنہ

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تو حضورِ اکرمﷺ کی یاد میں حضرت فاطمہؓ اسے (مجلس) قائم نہ کرتیں؟ ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ اسے قائم نہ کرتیں؟ جب انہوں نے قائم نہیں کی بلکہ مجھے یاد آرہا ہے کہ سیدنا علی المرتضیٰؓ جب حضورِ اکرمﷺ کو غسل دے رہے تھے تو انہوں نے اس وقت (جو تین دن کے اندر کی بات ہے تین دن کے باہر کی نہیں) جب وہ غسل دے رہے تھے تو انہوں نے حضورِ اکرمﷺ کے سامنے حضورِ اکرمﷺ کے چہرے پر نظر کر کے جو بیان دیا وہ مؤرخین نے تاریخ میں محفوظ کر لیا ہے آپ نے غسل دیتے ہوئے کہا: 

لقد انقطع بموتك (يا رسول الله) ما لم ينقطع بموت غيرك من النبوة والانبياء واخبار السماء۔

(نہج البلاغہ: جلد 2 صفحہ 628، ناشر: ادارہ نشر معارف اسلامی، لاہور۔)

ترجمہ: اے اللہ کے پیغمبرﷺ! آپ کی وفات سے وہ چیز منقطع ہوئی جو پہلے کبھی کسی کی وفات پر اس کا انقطاع نہ ہوا تھا۔

پیغمبر پہلے بھی آتے رہے اور آئے، ان کی وفات سے پیغمبر کی وفات تو ہوتی رہی لیکن نبوت کی نہیں آپﷺ کی وفات سے صرف آپ کی وفات نہیں نبوت کا انقطاع ہو گیا اس کی Interruption ہو گئی، آئندہ کسی کو نبوت نہ دی جائے گی۔

فرما گئے یہ ہادی لا نبی بعدی

Wahi e Nubuwout has been interrupted forever.

اب وحی رسالت ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہے اب جبرئیل علیہ السلام کا نزول زمین پر بہ پیرایہ وحی کبھی نہیں ہو گا تو سیدنا علی المرتضیٰؓ نے کہا:

لقد انقطع بموتك يا رسول الله

ترجمہ: اے اللہ کے پاک رسولﷺ! آپ کی وفات سے وہ چیز منقطع ہوئی مالم ينقطع بموت غيرك جو آپ سے پہلے کسی کے لیے نہیں ہوئی تھی اور پھر حضور آپ نے اگر ہمیں غم کرنے، جزع و فزع کرنے، ہائے ہائے کرنے سے منع نہ کیا ہوتا ولولا انك امرت بالصبر و نهيت عن الجزع لا نفدنا عليك ماء الشؤن۔(امالی شیخ مفید: 103، نہج البلاغہ: جلد 2 صفحہ 628)

آپ نے ہمیں جزع فزع سے منع نہ کیا ہو تا تو آج ہم آپ کی یاد میں اتنے آنسو بہاتے کہ دماغ کی آخری نمی تک خشک ہو جاتی لیکن سیدنا علی المرتضیٰؓ نے ایسا نہیں کیا اس سے ہمیں یہ سوچنا ہے کہ ہم سیدنا علی المرتضیٰؓ کے پیرو ہیں کہ نہیں اگر ہم سچے دل سے سیدنا علی المرتضیٰؓ کو اپنا پیشوا مانتے ہیں تو ان کی اس بات کو بھی مانیں۔