عورت کو وراثت نہ ملنے کا مسئلہ اور شیعہ مناظر کے بے معنی…

عورت کو وراثت نہ ملنے کا مسئلہ اور شیعہ مناظر کے بے معنی دلائل اور خیالی استدلال!(قسط 11)

  جعفر صادق

صفحہ 3 از 3

 میں علمی گفتگو ہمیشہ ادب و اخلاق سے ہی کرتا ہوں لیکن اگر سامنے والا علمی رد نہ کرے اور وقت ضایع کرے تو پھر گفتگو کرنے سے پرہیز کرتا ہوں۔ مجھے بتائیں کہ آپ کی کس بات یا وضاحت کا میں نے جواب نہ دیا ہو۔ آپ کو بھی میری باتوں اور وضاحتوں کے جواب دینے پڑیں گے۔ مزید گفتگو اسی شرط پر ہوگی۔

   اگر واقعی سیدہ ناراض ہوتیں تو کئی طرق سے بیان کرنے والے کئی راوی اس واقعے کو بیان کر رہے ہیں،آخر کیا وجہ ہے کہ دوسرے کسی راوی سے ایسے الفاظ مروی نہیں ہیں۔ سنی و شیعہ کتب سے امام زہری کی تینوں باتوں کا رد بھی ہوجاتا ہے۔ ناراضگی کا رد، سیدہ سے شیخین کی ملاقات، جنازے کی خبر کا ملنا وغیرہ ۔اگر یہ خبر اتنی اہم اور سچی ہے تو بسم اللہ کریں اور میری وضاحتوں کا علمی رد لائیں۔ اب تک کی گفتگو میں مندرجہ ذیل نکات کی وضاحت آپ سے مطلوب ہے۔ہمارے درمیان طئے شدہ شرائط میں شرط نمبر 5 کو پڑھ لیجئے گا ، اس کے مطابق ہم دونوں ایک دوسرے کو اپنی باتوں کے جوابات دینے کے پابند ہیں۔

دوبارہ  اپنے اشکالات پیش کر رہا ہوں۔ ان تمام  اعتراضات کا ترتیب سے علمی رد کریں۔

سیدہ فاطمہ کے مطالبہ فدک کا تعین کریں کیونکہ آپ کا مدعا براہ راست صحیحین کی روشنی میں ہے۔

1۔ کیا اہل سنت کے ہاں سیدہ کی طرف سے مطالبہ فدک بطور میراث نبوی کو اہل تشیع بھی تسلیم کرتے ہیں؟

2۔  اگر اہل تشیع تسلیم نہیں بھی کرتے تو صحیحین میں موجود اتنی واضح حقیقت عوام سے چھپاتے کیوں ہیں؟ آپ نے اپنی تحریر میں اس واقعے کو بیان کرنے میں خیانت کیوں کی ہے؟ سیدہ کا مطالبہ بیان کر نے کے بعد خلفاء کا عذر/مجبوری بیان کیوں نہیں کی گئی؟ کیا یہ براہ راست شان نبوت میں گستاخی نہیں ہے؟

3۔  کسی بھی صحیح روایت کے متن سے سیدہ فاطمہ کی ناراضگی کو ثابت کریں۔

(الف) سیدہ فاطمہ کے وہ الفاظ جن سے ناراضگی ثابت ہو رہی ہو۔

(ب) سیدہ فاطمہ کے چہرے یا جسمانی تاثرات سے ناراضگی کا بیان ہونا۔

4۔  راوی ابن شہاب کے علاوہ کسی بھی طرق سے سیدہ فاطمہ کی ناراضگی کا بیان ہونا کسی اور راوی کے گمان سے ثابت کریں۔

 5۔  دلیل دیں کہ اہل تشیع کے ہاں صحیح روایت میں راوی کا گمان من و عن قبول کیا جاتا ہے۔

 6۔   آپ نے فدک کے واقعے پر  تحریر لکھ کر تاثر دیا کہ سیدہ کو فدک نہ دیکر ظلم کیا گیا! جبکہ وہ اہم نکتہ جس کی بنیاد پر ہی فیصلہ ہوا، اسے عوام سے کیوں چھپایا؟

 کل ان وضاحتوں کے جوابات سے گفتگو شروع کرسکتے ہیں تو آجائیے گا۔ مجھے انتظار رہے گا۔اللہ حافظ  

 کل کا ٹائم بتا دیں مہربانی ہو گی۔ کل جمعہ کا دن ہے۔ چار بجے گفتگو شروع کریں گے۔ ان شاء اللہ


صفحہ 3 از 3