سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اس محل میں قیام کرنا پسند نہیں…

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اس محل میں قیام کرنا پسند نہیں کرتے تھے اس لیے میں بھی پسند نہیں کرتا

  علی محمد محمد الصلابی

4: سیدنا عمر فاروقؓ اس محل میں قیام کرنا پسند نہیں کرتے تھے اس لیے میں بھی پسند نہیں کرتا:

سیدنا علیؓ جب معرکۂ جمل سے فارغ ہوئے تو بصرہ پہنچے، اور سیدہ عائشہؓ نے جب مکہ واپسی کا ارادہ کیا تو حضرت علیؓ نے اس کا انتظام فرمایا، پھر بصرہ سے کوفہ گئے اور 12 رجب 36ھ بروز دو شنبہ وہاں پہنچے، آپ سے کہا گیا کہ قصر ابیض (سفید محل) میں قیام فرمائیں، آپ نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ حضرت عمرؓ اس میں قیام کرنا ناپسند کرتے تھے اسی وجہ سے میں بھی ناپسند کرتا ہوں پھر آپ نے رحبہ میں قیام کیا، اور جامعِ اعظم میں جا کر دو رکعت نماز ادا فرمائی۔ 

(تاریخ الخلافۃ الرشدہ: محمد کنعان: صفحہ 383)