سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا اسلام لانا - ردِ رافضیت |…

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا اسلام لانا

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

سیدنا عمرؓ اسلام لائے تو حضرت جبرئیل علیہ السلام نے حضور اکرمﷺ کو ان کی آسمانی شوکت کی خبر دی:

اے محمد! تمام اہلِ اسلام حضرت عمرؓ کے اسلام لانے سے مسرور ہیں۔

حضرت مولانا روم رحمۃاللہ نے آپ سے اپنی عقیدت کا اس طرح اظہار فرمایا:

بد عمر را نام اینجا بت پرست

لیک مؤمن بود نامش در الست

ترجمہ: سیدنا عمرؓ کا نام یہاں اس دنیا میں بیشک بت پرست تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے جب عالمِ ارواح میں اپنی ربوبیت کا عہد لیا وہاں آپ کا نام مومن تھا۔

سیدنا عمرؓ جب اسلام لانے کے لیے حضورِ اکرمﷺ کی خدمت میں دار ارقم میں آئے تو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین بہت تردد اور تشویش میں تھے کوئی دروازہ کھولنے کی جرأت نہ کر سکتا۔ سید الشہداء سیدنا حمزهؓ نے فرمایا:

دروازہ کھول دو اور آنے دو اگر اللہ تعالیٰ نے عمر کے ساتھ خیر اور بھلائی کا ارادہ فرمایا ہے تو اللہ اس کو ہدایت دے گا اور اسلام لے آئے گا۔

ہم نے اپنے مسلک کے مطابق محرم کی پہلی رات کی نشست اول میں صف عقیدت سجادی ہے اور اگلی نشست سے ان شاء اللہ العزیز تمام لوگوں کے انتظار پر محرم کی دس راتوں کا آغاز ہو گا۔ 

والله هو الموفق لما يحبه ويرضى به

(قارئین کرام! دوم خلیفہ راشد، امیر المومنین سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی سیرت و شخصیت پر تفصیلی مطالعہ کے لیے حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمۃاللہ کی دو جلدوں پر مشتمل مایہ ناز تالیف خلفائے راشدینؓ اور حضرت مولانا محمد اقبال رنگونی مدظلہ العالی کی کتاب نور القمر بسیرۃ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ (دو جلدوں) کی مراجعت فرمائیں