سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے کس طرح امت کو ہر انتشار سے…

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے کس طرح امت کو ہر انتشار سے بچایا

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

صفحہ 4 از 4

اس سے بڑھ کر قرآنِ کریم سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ایمان پر اور کیا دلیل ہو سکتی ہے ان کے ایک ہونے کا ثبوت اور ان کا اقوامِ عالم کے پیشوا ہونے کا عنوان اس سے بڑا اور کیا ہو سکتا ہے؟ یہ وہ لوگ ہیں کہ اللہ ان کے دلوں کی بات جان چکا اور ان کے ایمان کی کھلے عام تصدیق کی:

لَـقَدۡ رَضِىَ اللّٰهُ عَنِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ اِذۡ يُبَايِعُوۡنَكَ تَحۡتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ فَاَنۡزَلَ السَّكِيۡنَةَ عَلَيۡهِمۡ وَاَثَابَهُمۡ فَتۡحًا قَرِيۡبًا ۞(سورۃ الفتح: آیت 18)

جب ہم سیدنا عمرؓ کی اس بلند پایہ سیاسی سوچ کی تحمید کرتے ہیں تو بعض ناقدینِ صحابہ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ سیدنا علیؓ میں کون سی کمی تھی کہ ان کو خلافت کرنے کا موقع نہ دیا گیا تو ہم کہتے ہیں کہ ان میں کوئی کمزوری نہ تھی سوائے ایک کے کہ وہ حضورِ اکرمﷺ کے قریبی رشتہ دار تھے اور حضورِ اکرمﷺ نہ چاہتے تھے کہ ان پر کوئی کنبہ پروری کا الزام آئے اس خاندان کی تو یہ شان استغناء تھی کہ انہیں حکومت دینی آتی تھی لینی نہیں سیدنا حسنؓ کی تو یہ شان تھی کہ عراق میں سیدنا علی المرتضیٰؓ کے بعد سیدنا حسنؓ کو خلیفہ چن لیا گیا اور وہاں چھ ماہ خلافت کرتے بھی رہے لیکن قوم کو پھر سے ایک کرنے کے شوق میں آپ نے ایک بنی بنائی حکومت سیدنا امیرِ معاویہؓ کے سپرد کر دی تاریخِ اسلام میں سیدہ فاطمہؓ کے لال کی یہ عظیم قربانی آبِ زر سے لکھنے کے لائق ہے حضورِ اکرمﷺ جب پہلے سیدنا ابو بکرؓ کے حق میں خلافت لکھوانا چاہتے تھے تو جب آپ پر یہ تکوینی حکمت روشن ہوئی تو آپ نے اپنے اس خیال سے رجوع فرمایا اور کہا کہ مؤمنین اپنی رائے میں بھی سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے سوا کسی کو اپنے انتخاب میں نہ لائیں گے تو اب اس پر کسی نامزدگی کی ضرورت ہی کیا ہے؟


صفحہ 4 از 4