اللہ تعالیٰ نے آنحضرتﷺ کو بڑے بڑے جلیل القدر صحابہ دیے جو ہدایت کے آسمان پر روشن ستارے تھے اور قرآن کی روسے: اَشِدَّآءُ عَلَى الۡكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَيۡنَهُمۡ الخ۔(سورۃ الفتح: آیت 29)
کی آسمانی تصدیق رکھتے تھے۔
مہ مے گوید کہ اصحابی نجوم
للسریٰ قدوة وللطاغی رجوم
چاند کہتا ہے میرے گرد ستارے ہیں وہ بڑے لوگوں کی قیادت کرتے ہیں اور بروں پر پتھر ہو کر برستے ہیں۔
بایں ہمہ جلیل القدر نبوت کی منتظر نگاہیں حضرت عمرؓ کے آنے پر لگی تھیں آپ سے پہلے دائرہ اسلام میں آنے والے سب آپﷺ کے مریدین تھے اور سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ وہ مرادِ مصطفیٰ تھے جنہیں حضورِ اکرمﷺ نے مانگ کر اللہ سے لیا تھا۔