پہلی رات (پہلی نشست) - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

پہلی رات (پہلی نشست)

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ وَسَلٰمٌ عَلٰى عِبَادِهِ الَّذِيۡنَ اصۡطَفٰى اَمَّا بَعْدُ!

جس طرح سن ہجری کی ابتداء محرم سے ہوتی ہے تو اسی ماہ کے ابتداء میں ایک عالمی سانحہ پیش آتا ہے اور وہ سیدنا عمرؓ کی شہادت کا سانحہ ہے اتنی بڑی شخصیت اور کس طرح مسجد کے ایک دروازے کے پیچھے ایک آتش پرست کی ایک معمولی حرکت کہ اس کا آپؓ پر وار چل گیا۔ سیدنا عمرؓ نے زخمی ہوتے ہی اس بے چینی میں پوچھا، بتاؤ میرا قاتل کون ہے کوئی مسلمان ہے یا کافر؟ جب آپ کو بتلایا گیا کہ کافر ہے تو آپ نے کھلے طور پر کہا الحمد للہ! میں کسی مسلمان کے ہاتھوں اب سفر آخرت پر نہیں جا رہا اس صدائے ایمانی میں یہ نکتہ لپٹا تھا کہ میرے قصاص میں کسی مسلمان کا خون نہ بہے گا، میرے قصاص کی تلوار کسی غیر مسلم پر ہی چلے گی۔

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عمرؓ کے دل میں مسلمانوں کی خیر خواہی کس طرح سمائی ہوئی تھی اور مسلمان کی محبت کس قدر موجزن تھی کسی مومن سے محبت کسی مومن کو ہی ہو سکتی ہے کسی غیر مسلم کو نہیں یہ واقعہ ذی الحجہ کے آخری ایام میں پیش آیا اور آپ کا جنازہ یکم محرم کو پڑھایا گیا آج یہ رات بھی محرم کی ہی پہلی رات ہے اہلِ سنت کے ہاں یکم محرم ایک اعتقادی تقریب ہے وہ اس دن اور کسی موضوع پر نہیں جاتے۔