صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا مقام صحابیت کی رو سے…

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا مقام صحابیت کی رو سے

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

دنیا میں انسان کو جو مراتب و درجات ملتے ہیں وہ دو طرح کے ہیں، عطائی اور اکتسابی حافظ قرآن، عالم دین، محدث وقت، مفسر قرآن، وکیلوں اور ڈاکٹروں کے جملہ مناصب اکتسابی ہیں اور محنت اور ریاضت سے حاصل ہوئے ہیں لیکن نبوت و رسالت اور صحابیت یہ سب مناصب عطاءِ الٰہی سے حاصل ہوتے ہیں انبیاء و مرسلین کا تو انتخاب ہی خدا کی طرف سے ہوتا ہے اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین وہ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے کسی پیغمبر کے وقت میں پیدا کر دیا اور وہ اس پر ایمان لے آئے، ایمان لانا تو بیشک ان کا اکتساب ہے اور بھی ہزاروں لوگ ایمان لاتے ہیں لیکن اس خاص وقت میں پیدا ہونا یہ تو اپنے اختیار کی بات نہ تھی یہ خدا کی عنایت خاصہ ہے کہ اس نے انہیں ایسے وقت میں پیدا کر دیا کہ انہوں نے دورِ نبوت کو پالیا اور نبی پر ایمان لا کر وہ صحابیت کی دولت پا گئے یہ وہ مقام ہے جسے وہ محض اپنی محنت سے نہ پاسکتے تھے اور اس پہلو سے یہ مقام بھی اللہ کی ایک عطا ہے اور یہ ایک ایسی عطا ہے جو ان کے سب اعمال پر فائز ہے۔