اسلام میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا مقام - ردِ…

اسلام میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا مقام

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

صفحہ 4 از 4

ترجمہ: وعدہ کر لیا اللہ تعالیٰ نے تم میں سے ان لوگوں سے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے کہ انہیں ضرور خلافت دے گا زمین میں جیسا کہ اس نے حاکم کیا تھا ان سے پہلے لوگوں کو اور جما دے گا ان کے لیے دین ان کا جسے اس نے پسند کیا ان کے واسطے اور اللہ تعالیٰ انہیں خوف کے بدلے امن عطا فرمائیں گے حضورِ اکرمﷺ سے پہلے کبھی نہیں ہوا کہ کسی کو خلافت براہِ راست نہیں ہو کر ملی ہو سوا اس امت میں بھی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو خلافت بلا غصب ملی پھر یہ بھی کبھی نہیں ہوا تھا کہ خلفاء خلافت میں بھی خوف میں دبے رہیں سو اس امت میں بھی خلافت قوت اور طاقت پر قائم ہو گی ڈر اور تقیہ میں نہ گھری رہے گی پھر یہ وعدہ انہی لوگوں پر پورا ہوا جن سے یہ عہد باندھا گیا تھا یہ عقیدہ کہ یہ وعدہ قیامت کے موقع پر سیدنا مہدی کے ہاتھوں پورا ہو گا یہ اس وعدہ خلافت سے کھلا مذاق ہے جس سے تسلی تو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو دی گئی اور اس کے پورا ہونے کا وقت ہزاروں سال بعد ٹھہرایا گیا۔

قرآن کریم کی رو سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں یہ ماننا ضروری ہے کہ ان پر اللہ تعالیٰ کا وعدہ پورا ہو اور وہ اس خلافت کو پا گئے۔


صفحہ 4 از 4