شیعہ کے ذبیحہ کا حکم - فتاویٰ جات | دفاع اسلام

شیعہ کے ذبیحہ کا حکم


سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جو لوگ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو برا کہتے ہیں یعنی شیعہ، ان کے ذبیحہ جانور کا گوشت کھانا درست ہے کہ نہیں؟

جواب: جو شیعہ امورِ دین میں سے کسی مسئلہ ضروریہ کا انکاری ہو، مثلاً حضرت علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت کا قائل ہو، یا حضرت جبرئیل علیہ السلام کے وحی لانے میں غلطی کا قائل ہو، یا صحبتِ سیدنا صدیقِ اکبرؓ کا منکر ہو، یا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر بہتان باندھتا ہو، وہ کافر ہے۔ اس کا ذبیحہ حلال نہیں۔ اور جو ایسا نہیں اس کا ذبیحہ حلال ہے۔  

(فتاویٰ مفتی محمود: جلد9 صفحہ551)