سیدنا عثمان غنیؓ کے گھرانے میں رشتہ داریاں - دفاعِ اہلِ سنت…

سیدنا عثمان غنیؓ کے گھرانے میں رشتہ داریاں

  مولانا اقبال رنگونی

جس طرح سیدنا حسینؓ کی بیٹیاں سیدنا عثمان غنیؓ کے خاندان میں بیاہی گئی ہیں سیدنا حسنؓ کی دو بیٹیاں بھی سیدنا عثمانؓ کے خاندان میں بیاہی گئیں تھیں ان نکاحوں کی تصریح شیعہ کی معتبر کتاب  (تذکرہ بن سبط جوزی اور منتخب التواریخ صفحہ 214 طبع ایران) میں موجود ہے اور شیعہ مؤرخ امیر علی نے بھی اپنی کتاب تاریخ(صحرا نشیناں: صفحہ 202 حاشیہ) پر حضرت سکینہ بنت الحسینؓ کے سیدنا عثمانؓ کے پوتے کے نکاح میں آنے کو صریح لفظوں میں تسلیم کیا ہے۔ (عبقات 216)

اسی طرح سیدنا عثمان غنیؓ کی بہو (حضرت ابان کی اہلیہ) ام کلثوم سیدنا علیؓ کے بھتیجے حضرت عبداللہ بن جعفرؒ کی صاحبزادی تھیں (یعنی حضرت ابان حضرت عبداللہ بن جعفرؒ کے داماد تھے) حضرت ابان کی وفات کے بعد ام کلثوم حجاج بن یوسف کے نکاح میں آئیں ابان کی اولاد بکثرت ہے جن میں سے حضرت عبدالرحمٰن بن ابان نہایت عبادت گزار صاحب اجتہاد تھے ان سے حدیث کی روایت بھی کی گئی ہے. 

(کتاب المعارف: صفحہ 2000 لابن قتیبہ 267ھ)