فقیہ ملت، مفکرِ اسلام حضرت مولانا مفتی محمود رحمۃاللہ کا…

فقیہ ملت، مفکرِ اسلام حضرت مولانا مفتی محمود رحمۃاللہ کا فتویٰ(شیخ الحدیث جامعہ قاسم العلوم ملتان)


شیعہ تبرائی کا ذبیحہ:

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین دریں مسئلہ کے: اہلِ تشیع تبرائی کا ذبیحہ جائز ہے یا نہ؟ شیعہ تبرائی مرد کا نکاح سنی عورت سے جائز ہے یا نہ؟ اہلِ سنت مولوی ان کا نکاح پڑھ سکتا ہے یا نہ؟ شیعہ تبرائی مسلم ہے یا کافر؟ یا اہلِ کتاب؟ شیعہ تبرائی اور سنی کا آپس میں نکاح، ولیمہ، دعوت، خیرات، صدقات کھانا اور پینا جائز ہے یا نہ؟

جواب:  جو شیعہ امورِ دین میں سے کسی مسئلہ ضروریہ کا منکر ہو، مثلاً حضرت علیؓ کی الوہیت کا قائل ہو، یا حضرت جبرئیل علیہ السلام کو وحی پہنچانے میں غلطی کرنے کا قائل ہو، یا تحریفِ قرآن کا قائل ہو، یا صحبتِ صدیقِ اکبرؓ کا انکاری ہو، یا افکِ حضرت عائشہ صدیقہؓ پر قول کرتا ہو، وہ کافر ہے۔ اس کا ذبیحہ حرام اور مسلمان لڑکی کا اس کے ساتھ نکاح ناجائز ہے۔  

(فتاویٰ مفتی محمود: جلد 1 صفحہ  246)