دونوں حلقوں (شیعہ سنی) میں اہلِ بیتِ کرامؓ سے مشترکہ محبت و عقیدت کے باوجود چند سال پہلے ایک بار محرم میں جو کھچاؤ ایک شہر میں دیکھا گیا اس کے تصور سے بھی وہاں کی سڑکیں لرزتی اور دل تڑپتے نظر آتے ہیں پاکستان کے ایک روزنامہ امت کراچی کے ایک کالم نگار یونس عالم اپنے 19 نومبر 2013 کے شمارہ میں محرم کی ایک ماتمی مجلس کا آنکھوں دیکھا حال اور اپنا کانوں سنا قال بیان کرتے ہیں جسے ہم آگے نقل کریں گے۔
محرم کے دنوں میں ہونے والی ماتمی مجالس کا مقصد سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی مظلومانہ شہادت پر اظہارِ رنج و غم ہے یا اس کے پیچھے خلفائے راشدینؓ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے متعلق غیظ و غضب کا اظہار اور اپنے عقائد کا کھلا انکار ہے جس کی ایک ادنیٰ سے ادنیٰ مسلمان سے توقع نہیں کی جا سکتی یہ ایک غیر جانبدار کالم نگار جناب یونس عالم کی تحریر ہے۔
یکم محرم الحرام سے لے کر دس محرم الحرام تک چوک چوراہوں پر ہونے والی مجلسوں میں تاریخِ اسلام کی مقدس ہستیوں کے بارے میں جو کچھ کہا جاتا ہے اس پر کسی نے کان دھرنے کی کوشش کی؟ چوک چوراہوں کو چھوڑیے اندرونِ خانہ مجلسوں کو بھی چھوڑیے، وہ تمام مجلسیں اٹھا کر دیکھ لینی چاہیئے جن کو ہمارا میڈیا دس دن تک براہِ راست نشر کرتا رہا ہے الخ۔
آٹھ محرم الحرام کو راولپنڈی میں تین گھنٹے کی ایک مجلسِ ماتم کا اہتمام کیا گیا ذاکر کو بطورِ خاص لکھنؤ سے بلوایا گیا دوستوں نے تعریف کی، دعوت دی، میں بھی پہنچ گیا نوحوں مرثیوں کے بعد لکھنؤ کے ذاکر نے خطبے کا آغاز کیا تو زبان و بیان پر بے مثال دسترس دیکھ کر طبیعت عش عش کر اٹھی روانی اور ربط اس قدر شاندار کہ لمحہ بھر کو یکسوئی متاثر نہ ہوئی ایک دوسرے کی گردن پر سوار لفظوں کا بہاؤ ایسا کہ ہماری عیاش ساعتیں بہتی چلی گئیں ٹھیک ڈیڑھ گھنٹے بعد لکھنؤ کے ذاکر نے دشنام طرازی کا ادیبانہ جوہر دکھایا تو دماغ میں گھنٹیاں سی بجنے لگیں آج اپنے کانوں سے سنا تو مجھ پر تبرا کا مفہوم واضح ہونے لگا۔ ذاکر نے دینِ اسلام کی مستند ترین اور مقدس ترین ہستیوں کی پشت پر ایسے تازیانے برسانے شروع کیے کہ خون کی گردش تیز ہوتی چلی گئی۔
(روزنامہ امت کراچی، 19 نومبر 2013، بروز منگل)
اس ایک مثال سے ہم اپنے قارئین کے سامنے یہ بات لانا چاہتے ہیں کہ باوجود یہ کہ ہم دونوں فریق اہلِ بیتؓ کی محبت و عقیدت میں مشترک ہیں، کیوں ایک امت بن نہیں پائے اس کی اصل وجہ اثناءِ عشریوں کا یہ عملِ تبرا ہے، وہ ملتِ شیعہ کی ضروریاتِ دین میں سے سمجھتے ہیں شیعہ اگر آج بھی اس دوغلی پالیسی کو چھوڑ دیں تو وہ اپنے ان دور کے فاصلوں کے باوجود ہمارے ساتھ ایک صفِ اسلام میں بیٹھ سکتے ہیں اہلِ سنت نے اس کے لیے کبھی اپنے دروازے بند نہیں کیے۔
ان کے بڑے بڑے آیت اللہ قم اور نجفِ اشرف کے مجتہدین جب عوام میں ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ کا نام لیں گے تو بڑے احترام کا اظہار کریں گے اور جب ان کا دوسرا رخ کھلے گا تو وہ تبرا اگلتے ہی دکھائی دیں گے ان کے نجفِ اشرف کا ایک مجتہد حضرت ام المومنین کو اس طرح ماں کہنے کا اظہار کرتا ہے اور پھر اس کی اگلی سطر میں ہی اپنی زبان سے دی گئی اس عزت کی الٹی کر دیتا ہے اس کی یہ تحریر پڑھیے اور اس کے مجتہد ہونے پر سر دھنیے جب ان کے بڑے عالموں کا یہ حال ہے تو ان کے چھوٹے کیوں بندر کی طرح اس تبرا کو آگے نقل کرنے اور بغلیں بجاتے سنائی نہ دیں گے۔
قارئینِ کرام! یہ ان کا موقفِ تبرا ہے جس کی وجہ سے وہ عام مسلمانوں کے ساتھ ایک صفِ اسلام میں بیٹھنے کے لائق نہیں سمجھے جاتے باوجود یہ کہ اہلِ بیتِ کرامؓ کی عقیدت و محبت دونوں میں مشترک ہے، وہ دو، تین، ایک نہیں ہو پاتے۔
نجفِ اشرف کے یہ مجتہد سرگودھا کے جناب ڈھکو مناظرِ اسلام حضرت مولانا کرم الدین دبیرؒ کے جواب میں ایک جگہ لکھتے ہیں:
عائشہ مومنوں کی ماں ہیں، ہم نے ان کے ماں ہونے کا کب انکار کیا ہے مگر اس سے ان کا مومنہ ہونا تو ثابت نہیں ہوتا ماں ہونا اور بات ہے اور مومنہ ہونا اور (تجلیاتِ صداقت: صفحہ557 طبع دوم)
ماں کے نام سے پہلے حضرت لکھنا بھی انہیں نصیب نہیں ہوا اب آیت کے الفاظ: وَاَزۡوَاجُهٗۤ اُمَّهٰتُهُمۡ الخ۔(سورۃ الاحزاب: آیت 6)
وَاَزْوَاجُہٗۤ اُمَّهٰتُهُمۡ میں لفظ اُمَّهٰتُهُمۡ کے اوپر غور کریں یہ مرکبِ اضافی جس طرح الف لامِ تعریف اپنے اسم کو معرفہ بناتا ہے اس طرح اضافت بھی معرفہ بنا دیتی ہے لفظ اُمَّهٰتُهُمۡ میں ماں ہونا ایک اکرامی نسبت ہے حقیقی نہیں حقیقی نسبت ہوتی تو امہاتُ المومنین صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے پردہ نہ کرتیں تو اکرامی نسبت سے ماں ہونا، اس میں ان کو وہ نسبت دی گئی جو واقعی اکرام کو متضمن ہو اور اس اکرامی نسبت کا تقاضا یہ ہے کہ سیدہ عائشہ صدیقہؓ کو بھی مضاف الیہ المومنین کی وجہ سے مومنہ مانا جائے جب ان کو یہ عزت مومنوں کی ماں ہونے کی وجہ سے ملی تو کیا وہ خود مومنہ نہ ہوں گی جس کی وجہ سے ان کی ماں ہونے کی یہ اکرامی نسبت انہیں حاصل ہوئی ڈھکو نے جو اس کا انکار کیا ہے انہوں نے اسے حقیقی نسبت سمجھا ہے یہ حقیقی نسبت نہیں ایک اکرامی نسبت ہے یہ اسی طرح ہے جس طرح سیدنا امیرِ معاویہؓ کو خال المومنین کہنا ایک اکرامی نسبت ہے حقیقی نہیں اب یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ان کے ماموں ہونے کی وجہ سے ان کا نکاح امت کی کسی خاتون سے نہیں ہو سکتا افسوس کہ ڈھکو حقیقی اور اکرامی نسبت میں فرق نہیں کر پائے۔
واللّٰہ اعلم وعلمہ اتم واحکم۔