سوائے پیغمبر کے کسی کو مفترض الطاعتہ کہنے والا جھوٹا ہے
مولانا اقبال رنگونیمصعب کہتے ہیں کہ حضرت زین العابدینؒ کے بیٹے عمر سے پوچھا گیا کہ کیا اہل بیت میں کوئی ایسا آدمی ہے جس کی اطاعت امت پر فرض قرار دی گئی ہو آپ نے کہا نہیں۔ اہل بیت میں کوئی ایسا نہیں جو مفترض الطاعتہ ہو جو شخص ایسی باتیں کرتا ہے وہ پرلے درجہ کا جھوٹا آدمی ہے۔
قِيلَ لَعُمَرَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الحسين: هل فيكم أهل البيت إنسان مفترضة طاعته؟ فقال: لا، والله ما هذا فينا، من قال هذا فهو كذاب۔
(تہذیب الکمال: جلد 21 صفحہ 467)
