عقیدہ امامت کے متعلق شیعہ کے چودہ عقائد - ردِ رافضیت | دفاع…

عقیدہ امامت کے متعلق شیعہ کے چودہ عقائد

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 3 از 5

شیعوں کا عقیدہ ہے کہ نبوت کی طرح امام کا تقرر بھی مِن جانب اللہ ہوتا ہے۔ پہلا امام سیدنا علیؓ ہے اور آخری بارہواں امام مہدی ہے۔ امام مہدی کے خاتمہ پر دنیا کا خاتمہ ہے۔ جب امام مہدی غار سے برآمد ہوں گے تو پہلے پہل رسول اللہﷺ کو زندہ کریں گے اور رسول پاکﷺ امام مہدی کے ہاتھ پر بیعت کر لیں گے۔ نعوذ باللہ۔ 

اور ظہور مہدی کے وقت ان کی حالت یہ ہوگی۔ 

ملاحظہ ہو کتاب بصائر الدرجات صفحہ 213:

و يكون جبريل امامه و ميكائيل عن يمينه و اسرافيل عن يساره والملائكة المقربون حذاءہٗ و اول من بايعه محمد رسول اللہﷺ

ترجمہ: ظہور مہدی کے وقت جبرائیل علیہ السلام ان کے آگے ہوں گے میکائیل دائیں جانب اسرافیل بائیں جانب مقرب فرشتے ساتھ ہوں گے۔ سب سے پہلے رسول اللہﷺ مہدی کے ہاتھ پر بیعت کریں گے۔ 

نیز ملاحظہ ہو حق الیقین:

اول کسے کہ با او بیعت اوکند محمد مصطفیٰ باشد

ترجمہ: یعنی پہلا شخص مہدی کے ہاتھ پر بیعت کرنے والا محمد مصطفیٰﷺ ہوں گے۔ 

ظاہر ہے جس فرقے کا عقیدہ سید الانبیاء، رحمۃللعالمين، محبوب رب العالمين، رسولِ مقبولﷺ کے بارے میں یہ ہو، اس کے مسلمان ہونے کے دعویٰ کی حقیقت کیا ہو سکتی ہے۔

پانچواں عقیده:

شیعوں کا عقیدہ ہے کہ ائمہ کے پاس تمام آسمانی کتابیں غیرمحرف اپنی اصل حالت میں موجود ہوتی ہیں۔ ائمہ ان تمام کتب سماوی کے عالم ہوتے ہیں اور نازل شدہ کتب کو امام اسی زبان میں پڑھتے ہیں جس زبان میں وہ نازل ہوئی تھیں مثلاً سریانی اور عبرانی زبان میں۔

ملاحظہ ہو اصول کافی صفحہ 137 پر طویل روایت ہے جس کا کچھ حصہ مندرجہ ذیل ہے:

وان عندنا علم التوراة والانجيل والزبور وتبيان ما فی الالواح

ترجمہ: امام جعفر صادق فرماتے ہیں کہ ہمارے ائمہ کے نزدیک تورات، انجیل اور زبور کا علم موجود ہے اور جو کچھ تختیوں میں ہے وہ بھی ہمارے پاس موجود ہے۔

نوٹ:

کبھی کبھی شیعہ حضرات سیدنا فاروقِ اعظمؓ پر اعتراض کرتے ہیں کہ اسے تورات کے ساتھ بڑا شغف تھا جب کہ رسول اللہﷺ نے سیدنا عمر فاروقؓ کو روک دیا تھا، اب فرمائیں کہ سیدنا فاروقِ اعظمؓ تو ایک دفعہ تورات کو صرف دیکھ لیں اور رسول پاکﷺ کے منع کرنے پر اس کے اوراق کو ہی پھاڑ ڈالیں تب بھی آپ کے اعتراض کے مورد بن جائیں۔ 

اب فرمائیں بقول آپ کے آپ کے ائمہ کا کیا حال ہو گا جن کو تورات، زبور، انجیل صحف ابراہیم علیہ السلام اور باقی صحف کا علم بھی ازبر تھا۔

ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام

وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا

  چھٹا عقیدہ:

شیعوں کا عقیدہ ہے کہ ائمہ کو اسم اعظم یاد ہوتا ہے اور اس کے بہتّر حروف ہیں۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کے وزیر آصف کو صرف ایک حرف یاد تھا۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دو حرف حضرت موسیٰ علیہ السلام کو چار اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آٹھ، حضرت نوح علیہ السلام کو پندرہ اور حضرت آدم علیہ السلام کو پچیس حروف یاد تھے۔ (جن کو بوقت ضرورت وہ استعمال کرتے تھے) مگر ائمہ اثناء عشرہ کو وہ بہتّر کے بہتّر حروف یاد ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ عصائے موسیٰ، انگشتری سلیمان علیہ السلام بھی ائمہ کے پاس ہوتی ہے۔ 

ملاحظہ ہو اصول کافی صفحہ 140:

سمعت ابا عبدالله علیه السلام ان عيسٰى بن مريم اعطی حرفين كان يعمل بهما و اعطى موسىٰ اربعة احرف و اعطى ابراهيم ثمانية احرف واعطى نوح خمسة عشر حرفا و اعطی آدم خمسة و عشرين حرفا

راوی کہتا ہے میں نے امام جعفر سے سنا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام کو (اسم اعظم) دو حرف دیے گئے جن کے ذریعے وہ عمل کرتے تھے۔ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کو چار، حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آٹھ حضرت نوح علیہ السلام کر پندرہ اور حضرت آدم علیہ السلام کو پچیس حروف عطا کیے گئے تھے۔

اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب انبیاء علیہم السلام نے اپنے اپنے وقت میں ایک ایک، دو دو اور چار چار حرفوں کو پڑھ کر ساری زندگی باطل کا مقابلہ کیا اور کامیابی وکامرانی انہیں حاصل ہوتی رہی۔ واللہ اعلم۔ بارہ اماموں نے ان بہتّر حرفوں کو کیوں نہ پڑھا۔ جب کہ ان سے خلافت چھینی گئی، مصلے، محراب وغیرہ پر "غیروں" نے قبضہ کر لیا، فدک کی "جاگیر" ہاتھ سے جاتی رہی ساری زندگی تقیہ کی آڑ میں چھپ چھپا کر زندگی گزاری۔ آخر اسم اعظم کے بہتّر حروف کس لیے یاد کیے تھے؟

ساتواں عقیدہ:

شیعوں کے نزدیک ائمہ "عالم ماکان و ما یکون" ہوتے ہیں۔ یعنی جو کچھ ہو چکا اور جو قیامت تک اور قیامت کے بعد بھی ہوگا سب چیزوں کا علم اماموں کو ہوتا ہے۔ 

جیسے اصول کافی صفحہ 159 پر مستقل باب باندھا گیا ہے: 

باب ان الائمة يعلمون ما كان و علم ما يكون

اس باب کے تحت روایاتِ کثیرہ ہیں، بطور نمونہ ایک روایت پر اکتفا کیا جاتا ہے۔

ملاحظہ ہو اصول کافی صفحہ 160:

سمعوا ابا عبدالله علیه السلام يقول انی لا علم مافی السمٰوٰت وما فی الارض واعلم ما فی الجنة واعلم مافی النار واعلم ما كان وما یکون

ترجمہ: راوی کہتے ہیں کہ ہم نے امام جعفر علیہ السلام سے سنا ہے کہ فرمایا امام نے جو کچھ بھی آسمانوں اور زمینوں میں ہوتا ہے میں سب جانتا ہوں اور جو کچھ جنت یا جہنم میں ہے جانتا ہوں اور جو کچھ ہو چکا ہے یا ہونے والا ہے، سب جانتا ہوں۔

اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر امام تمام علوم جانتے ہیں اور جو کچھ ہو چکا ہے، یا ہونے والا ہے سب جانتے ہیں تو یقیناً سیدنا حسینؓ کو کربلا میں ہونے والے واقعات کا علم بھی پہلے سے ہو گا تو انہوں نے سب کچھ جانتے ہوئے کربلا کا سفر کیا اور مصائب و آلام کو عمداً اختیار کیا تو اس سلسلے میں رونے رولانے کی ضرورت نہیں ہے۔ 

*آٹھواں عقیده* 

شیعوں کا عقیدہ ہے کہ امام ہر شخص کو دیکھ کر پہچان لیتا ہے کہ یہ جنتی ہے یا دوزخی، منافق ہے یا مسلمان، شیعہ ہے یا سُنی۔ اگر ان سے کوئی مسئلہ پوچھے تو دوزخیوں کو وہ مسئلہ بتاتے ہیں جس پر عمل کر کے وہ دوزخ میں جاتا ہے اور بہشتیوں کو وہ مسئلہ بتاتے ہیں جس پر عمل کرنے سے وہ بہشت میں جاتا ہے۔

ملاحظہ ہو اصول کافی صفحہ 277:

ليس يسمع شيئا من الامر ينطق به الاعرفة ناج او هالك فذالك يجيبهم بالذی يجيبهم

امام جب کسی چیز کو کہ جب بولی جاوے سنتا ہے تو پہچان لیتا ہے کہ وہ بولنے والا جنتی ہے یا دوزخی اس لیے ان کو جواب بھی ایسا ہی دیتا ہے۔ 

صفحہ 3 از 5