عقیدہ امامت کے متعلق شیعہ کے چودہ عقائد - ردِ رافضیت | دفاع…

عقیدہ امامت کے متعلق شیعہ کے چودہ عقائد

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 2 از 5

ترجمہ: اور جو شخص بھی اللہ اور اس کے رسول کا کہنا مانے، اللہ اس کو ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ 

دخولِ جنت کا مدار اللہ اور رسولﷺ کی اطاعت کو ٹھہرایا گیا ہے۔ اطاعتِ امام کو دخولِ جنت کا مدار نہیں بنایا گیا۔ نیز میدانِ محشر میں اَلَمۡ يَاۡتِكُمۡ رُسُلٌ مِّنۡكُمْ کے فقرے سے سوال کیا جائے گا کہ کیا تمہارے پاس رسول تم میں سے آئے تھے یا نہیں؟

امامت کے متعلق سوال نہیں ہو گا۔ 

مذکورہ بالا قرآنی آیات سے ثابت ہوا کہ مومن بننے کے لیے ایمان باللہ و ایمان بالرسول ہی کافی ہے۔ امامت کے ساتھ ایمان ضروری نہیں۔

دوسرا یہ ثابت ہوا کہ جس اطاعت کو دخولِ جنت کا سبب بنایا گیا ہے وہ اطاعت صرف اللہ اور رسولﷺ کی ہی ہے۔ امام کی اطاعت کا وہاں ذکر نہیں۔

تیسرا یہ ثابت ہوا کہ قیامت کے دن سوال ایمان باللہ و بالرسول سے ہی ہو گا۔ امام کی امامت کے متعلق سوال نہیں ہو گا۔ البتہ ملکی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے اُولی الامر (یعنی مسلمانوں کے حاکم) کی اطاعت اور ملکی قانون کا احترام بھی ضروری ہے، بشرطیکہ خلافِ شرع نہ ہو۔ 

دوسرا عقیده:

شیعوں کا عقیدہ ہے کہ کسی وقت بھی دنیا امام کے وجود سے خالی نہیں ہو سکتی رسول اللہﷺ کے بعد قیامت تک ہر ہر زمانے کے لیے ایک ایک امام کا تقرر ہو چکا ہے۔ جن کی تعداد کُل بارہ ہے۔ بارہویں امام کے خاتمے پر دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ان بارہ اماموں کے نام یہ ہیں : 

1: سیدنا علیؓ

2: سیدنا حسنؓ 

3: سیدنا حسینؓ 

4: سیدنا زین العابدینؒ

5: سیدنا محمد باقرؒ 

6: سیدنا محمد جعفرؒ

7: سیدنا موسیٰ کاظمؒ

8: سیدنا موسیٰ رضاؒ

9: سیدنا محمد تقیؒ

10: سیدنا علی نقیؒ

11: سیدنا حسن عسکریؒ 

12: حضرت مہدی

اہلِ سنت کہتے ہیں کہ ہر زمانے کے لیے امام اور امیر کی ضرورت ہے لیکن محض اس لیے کہ انتظامی امور، سیاسی امور اور ملکی نظام برقرار رہے مگر ان کی تعداد کسی خاص عدد میں بند نہیں ہے۔

تیسرا عقیدہ:

شیعوں کا عقیدہ ہے کہ اماموں کے پاس قرآن وحدیث کے علاوہ اور بھی بہت سے علوم کے وسائل ہوتے ہیں۔ ازاں جملہ یہ کہ اماموں کے پاس مصحف فاطمہؓ، کتابِ علیؓ اور چمڑے کا ایک بہت بڑا تھیلا ہوتا ہے جس میں تمام اولین و آخرین کے علوم بھرے ہوئے ہوتے ہیں اور فرشتے بھی ان کے پاس آتے ہیں اور ہر جمعرات انہیں معراج ہوتی ہے اور ہر شب قدر میں انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک کتاب ملتی ہے جس میں سال بھر کے احکام لکھے ہوئے ہوتے ہیں۔

چنانچہ اصول کافی طبع نولکشور صفحہ 146 پر ایک مستقل باب ہے، جس کا عنوان یہ ہے:

باب فيه ذكر الصحيفة و الجفر و الجامعہ و مصحف فاطمہؓ

اس باب میں سب سے پہلی روایت ابو بصیر کی ہے کہ میں ایک دن امام جعفر صادق علیہ السلام کے پاس گیا اور کہا کہ میں آپ سے کچھ پوچھنا چاہتا ہوں۔ یہاں کوئی غیر آدمی بھی نہیں ہے تو بطورِ راز امام صاحب نے انہیں سب کچھ بتا دیا۔

چنانچہ اس طویل روایت کے چند فقرے یہ ہیں:

ثم قال ابومحمد وان عندنا الجامعة وما يدريهم ماالجامعه قال قلت جعلت فداك وماالجامعة قال صحيفة طولها سبعون ذراعا بذراع رسول اللہﷺ واملا بهٖ من فلق فيه و خط علی بيمينهٖ فيها كل حرام و حلال وكل شيئ يحتاج اليه الناس حتىٰ الارش فی الخدش وضرب به فقال لى تاذن یا ابا محمد قال قلت جعلت فداك انما انا لك فاصنع ما شئت قال نغمزنی بیدہ و قال حتٰى ارش هذا كانه مغضب ثم قال و ان عندنا جفر وما يدريهم ماالجفر قال قلت ماالجفر قال وعاء من آدم فيه علم النبيين والوصيين وعلم العلماء الذين مضو! من بنى اسرائیل ثم قال و عندناالمصحف فاطمہ وما يدريهم ماالمصحف فاطمہ قال مصحف فيه مثل قرآنكم هٰذا ثلٰث مرات واللّٰه ما فيه من قرآنکم حرف واحد

ترجمہ: پھر امام نے فرمایا اے ابو محمد ہمارے پاس ایک جامعہ ہے اور لوگوں کو کیا معلوم جامعہ کیا چیز ہے۔ ابو محمد کہتے ہیں کہ میں آپ پر فدا ہوں، جامعہ کیا چیز ہے؟ آپ نے فرمایا جامعہ ایک کتاب ہے جس کا طول ستر ہاتھ ہے۔ رسول اللہﷺ کے ہاتھ سے، رسولﷺ کے اپنے منہ سے بولی ہوئی اور سیدنا علیؓ کے داہنے ہاتھ کی لکھی ہوئی باتیں اس میں ہیں۔ یہاں تک کہ زخم سے چھل جانے کی دیت بھی اس میں ہے۔ پھر امام نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے مجھے فرمایا اے ابو محمد کیا تم اجازت دیتے ہو میں نے کہا میں آپ پر فدا ہو جاؤں میں تو آپ ہی کا ہوں، آپ جو چاہیں کریں پھر آپ نے گویا کہ غصہ کی حالت میں اپنے ہاتھ سے مجھے دبایا اور فرمایا ہاں اس کی دیت بھی۔ پھر امام نے فرمایا ہمارے پاس جفر بھی ہے اور لوگوں کو کیا معلوم جفر کیا ہے۔ میں نے کہا جفر کیا چیز ہے؟ امام نے فرمایا وہ چمڑے کا تھیلا ہے جس میں نبیوں اور وصیوں کا علم ہے اور جو علماء بنی اسرائیل میں گزرے ہیں ان سب کا علم اس میں ہے۔ پھر امام نے فرمایا ہمارے پاس مصحفِ فاطمہ ہے اور لوگوں کو کیا معلوم کہ مصحفِ فاطمہ کیا چیز ہے فرمایا وہ مصحف ہے تو تمہارے اس قرآن سے تین گنا زیادہ اور اللہ کی قسم تمہارے اس قرآن کا ایک حرف بھی اس میں نہیں ہے۔

اس روایت میں کتابِ علیؓ، چمڑے کا تھیلا اور مصحف فاطمہؓ کا ذکر آپ نے پڑھ لیا اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب ستر گز لمبا قرآن سیدنا علیؓ کا اب امام مہدی کے پاس موجود ہے تو اس کے رکھنے کے لیے رحل بھی اتنی بڑی ہی بنوائی ہوئی ہوگی اور پھر رحل اور قرآن رکھنے کے لیے جگہ بھی اتنی ہی ہوگی واللہ اعلم. سر من رای والی مختصر ہی غار ہر چیز کو کیسے برداشت کرتی ہوگی۔ 

باقی رہا فرشتوں کی آمدورفت ائمہ کی طرف ہوتی ہے۔

تو اس کے لیے اصول کافی 135 ملاحظہ فرمائیے:

يا حيثمة نحن شجرة النبوت و بيت الرحمة و مفاتيح الحكمة و معدن العلم و موضع الرسالة و مختلف الملائکة

ترجمہ: امام جعفر نے فرمایا اے حیثمہ ہم لوگ نبوت کے درخت، رحمت کے گھر، حکمت کی کنجیاں اور علم کے معدن ہیں اور فرشتوں کی آمدورفت ہمارے یہاں ہے۔

چوتھا عقیدہ

صفحہ 2 از 5