بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
روافض خناس اکثر مسلمانوں میں یہ وسوسہ ڈالتے ہیں کہ صحابیِ رسولﷺ سیدنا معاویہؓ کہ موت دبیلہ پھوڑے سے ہوئی تھی معاذاللہ۔ روافض پہلے مسلم کی روایت نقل کرتے ہیں کہ منافقین کی علامت دبیلہ ہے اور پھر دبیلہ کا ترجمہ پھوڑا سے کرتے ہیں پھر سیدنا امیر معاویہؓ کی شان میں تنقیص کرتے ہوئے ان کے ایک زخم کا حوالہ دیتے ہیں اور وہاں زخم کو عربی میں قرحۃ لکھا ہوتا ہے لیکن روافض ان کی جہالت و مکاری دکھاتے ہوئے اس کا ترجمہ پرانے پھوڑے سے کرتے ہیں اور پھر الآحاد والمثاني لابن ابی عاصم کی ایک مردود روایت نقل کر کہتے ہیں کہ سیدنا امیر معاویہؓ کی موت اسی پرانے پھوڑے سے ہوئی۔ معاذاللہ لعنت اللہ علی الکاذبین۔
دبیلہ کا مطلب:
اللہ نے قرآن میں منافقین کے بارے میں فرمایا:
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ اٰمَنُوۡا ثُمَّ كَفَرُوۡا فَطُبِعَ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ فَهُمۡ لَا يَفۡقَهُوۡنَ ۞ (سورۃ المنافقون آیت 3)
ترجمہ: یہ ساری باتیں اس وجہ سے ہیں کہ یہ (شروع میں بظاہر) ایمان لے آئے پھر انہوں نے کفر اپنا لیا اس لیے ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی، نتیجہ یہ کہ یہ لوگ (حق بات) سمجھتے ہی نہیں ہیں۔
صحیح مسلم کی حدیث ہے رسول اللہﷺ نے منافقین کی نشانی میں فرمایا کہ ان کو دبیلہ کفایت کرے گا، اور دبیلہ کیا ہے اس کی وضاحت اسی حدیث میں موجود ہے کہ :
تَكْفِيكَهُمُ الدُّبَيْلَةُ، سِرَاجٌ مِنَ النَّارِ يَظْهَرُ فِي أَكْتَافِهِمْ، حَتَّى يَنْجُمَ مِنْ صُدُورِهِمْ (صحیح مسلم: 2779)
یعنی یہ آگ کا چراغ سراج من النار ہے۔
تفسیر ابن کثیر میں حذیفہ کی سند سے مروی ہے:
فقال ستة منهم تكفيهم الدبیلة سراج من نار جهنم (تفسير ابن كثير: جلد 4 صفحہ 180)
یعنی دبیلہ سے مراد جہنم کی آگ کا انگارہ ہوگا۔
علامہ ہیثمی رحمۃاللہ نے روایت نقل فرمائی:
تُكْفِهُمُ الدُّبَيْلَةُ قُلْنَا: وَمَا الدُّبَيْلَةُ؟ قَالَ: شِهَابٌ مِنْ نَارٍ يُوضَعُ عَلَى نِيَاطِ قَلْبِ احَدِهِمْ فَيَقْتُلُهُ (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: 422)
یعنی رسول اللہﷺ سے پوچھا گیا کہ یہ دبیلہ کیا ہے؟ تو فرمایا کہ آگ کا شعلہ ہے جو ان میں سے کسی کے دل کی رگ پر پڑے گا تو وہ ہلاک ہوجائے گا۔
امام نووی رحمۃاللہ نے مسلم کی شرح میں لکھا:
واما (الدبيلة) فبدال مهملة ثم باء موحدة وقد فسرها في الحديث بسراج من نار
(شرح النووی على مسلم: جلد 17 صفحہ 125)
دبیلہ کی وضاحت حدیث میں آگ کے چراغ سے کی گئی ہے۔