حضرت عبداللہ بن سعید رضی اللہ عنہ
مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبندحضرت عبداللہ بن سعیدؓ
آپ کا سلسلہ نسب اس طرح ہے:
عبداللہ بن سعید بن العاص بن امیہ بن عبدالشمس بن عبد مناف آپ قریشی ہیں، زمانہ جاہلیت میں آپ کا نام ”حکم“ تھا، سرکارِ دو عالمﷺ نے بدل کر” عبداللہ “رکھا، آپ لکھنا بھی جانتے تھے؛ بلکہ اچھے کاتب تھے، سرکارِ دو عالمﷺ نے حکم فرمایا تھا کہ: اہلِ مدینہ کو لکھنا سکھائیں! آپ غزوہ بدر میں شریک ہوئے اور اللّٰه تعالیٰ نے شہادت نصیب فرمائی، بعض روایتوں میں آپ کی شہادت ”جنگ یمامہ“ 11ھ اور بعض میں ”جنگ موتہ“ 8ھ میں نقل کی گئی ہے، واللہ اعلم
(اسد الغابہ: جلد، 5 صفحہ، 239 الاصابہ: جلد، 1 صفحہ، 344 بحوالہ کاتبینِ وحی: صفحہ، 216)