شیعہ مناظر دلشاد سے کوئی اپنا ساتھی بڑا ہاتھ کر گیا۔ اس بے…

شیعہ مناظر دلشاد سے کوئی اپنا ساتھی بڑا ہاتھ کر گیا۔ اس بے چارے کو ایسے اسکینز تھما دئے جن میں عورت کو وراثت میں زمین ملنے کا دور دور تک کوئی ذکر ہی نہیں ہے! اسی لئے ترجمہ تک پیش نہیں کیا۔ شیعہ اسی طرح عوام کو گمراہ کرتے ہیں!(قسط 15)

  جعفر صادق

صفحہ 3 از 3

2۔  شیعہ مناظر  نے اپنی تحریر میں سیدہ فاطمہؓ کا مطالبہ اور ناراضگی بیان کی تھی لیکن فرمان نبویﷺ جس پر فدک کا فیصلہ ہوا ،اسے کیوں بیان نہیں کیا؟ اس کا جواب کہاں ہے؟

3۔  وہ کونسی صحیح روایت ہے جس میں سیدہ  فاطمہؓ سے ناراضگی کے الفاظ/چہرے یا جسمانی تاثرات بیان کئے گئے ہیں؟ اس کا جواب کہاں ہے؟

4۔  راوی ابن شہاب کے علاوہ کسی اور راوی کی روایت کہاں ہے جس میں سیدہ کی ناراضگی بیان ہوئی ہے؟

5۔ کیا اہل تشیع راوی کا گمان قبول کرتے ہیں؟ اس کا جواب کہاں ہے؟

6۔  سیدہ فاطمہ کو جو فرمان نبویﷺ  سنایا گیا وہ متفق علیہ بین الفرقین ہے۔ اس کا رد کہاں ہے؟

7۔   الزامی جوابات میں عورت کی وراثت نہ ہونے پر زوجہ کہہ کر شیعہ مناظر نے اپنی صحیح روایت سے جان چھڑانے کی کوشش کی، اس پر میرے اشکالات کا جواب کہاں ہے؟

 نمبر ڈال کر الگ الگ جواب لکھنا شروع کریں۔ وقت بہت قیمتی ہوتا ہے۔

شیعہ مناظر:  مدارج النبوت اسکین کا جواب: اصل ناراض ہونا ثابت ہوا یہ راوی کا گمان نہیں تھا لیکن بعد میں راضی ہونے والی بات کی سند ضعیف ہے لہذا ثابت بات کا رد ضعیف سند نہیں۔ مرحبا  لناصرنا

کیا فدک کا حق غضب ہوا:حقیقت سے دور ۔

سنی مناظر: سب معاف کردیا۔ اصل مدعا پر آئیں۔

شیعہ مناظر:  فریق مخالف کی کتب سے تائید دکھاتے وقت اس پیج کی تمام عبارات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے: واضح تضاد۔ جو الزام مجھ پر لگاتے رہے، وہی خود بھی کرتے ہیں۔

 سنی مناظر:  اگر حقیقت سے دور ہے تو پھر آپ ہمیں حقیقت دکھائیں۔ میرے نکات کے جوابات لائیں۔ مجھے گیارہ بجے تک جواب چاہئیں۔ کوشش کریں۔

 شیعہ مناظر:  میں آپ کے کسی بیچ والے مسیج کو نہیں دیکھ رہا ہوں۔

سنی مناظر: کوئی نئی بات پوچھی بھی نہیں ہے۔ ٹینشن نہ لیں۔ آپ خود اپنی تحریر میں پھنس گئے ہیں۔ آپ کو براہ راست موضوع اور دعویٰ لکھ کر گفتگو کرنی چاہئے تھی۔ الف اور ب کے چکروں میں آپ پھنس چکے ہیں۔ اگر گفتگو کا شوق ہے تو ان چکروں سے باہر آئیں تاکہ یہ بہانہ بھی ختم ہو کہ تیسرا مرحلہ ہے اس لئے جواب نہیں دوں گا۔


صفحہ 3 از 3