شیعہ مناظر دلشاد سے کوئی اپنا ساتھی بڑا ہاتھ کر گیا۔ اس بے…

شیعہ مناظر دلشاد سے کوئی اپنا ساتھی بڑا ہاتھ کر گیا۔ اس بے چارے کو ایسے اسکینز تھما دئے جن میں عورت کو وراثت میں زمین ملنے کا دور دور تک کوئی ذکر ہی نہیں ہے! اسی لئے ترجمہ تک پیش نہیں کیا۔ شیعہ اسی طرح عوام کو گمراہ کرتے ہیں!(قسط 15)

  جعفر صادق

صفحہ 2 از 3

فدک پر فیصلہ قرآن کی آیات کے خلاف ہے اسی وجہ سے جناب فاطمہ ع اور مولا علی ع نے قبول نہیں فرمایا۔اگر بحث تیسرے مرحلے میں داخل ہو تو پھر میں آپ کو بتادوں گا۔ ہماری کتاب کی حدیث اور آپ کی کتابوں میں نقل کردہ حدیث میں آسمان اور زمین کا فاصلہ ہے۔ درھم و دینار علماء کو انبیاء سے وراثت میں نہ ملنا، بیٹی کو باپ کی زمین اور باقی حقوق سے محروم کرنے کی دلیل نہیں۔ الا صدقہ کا بھی ذکر نہ ہونا اسی بات کی دلیل ہے لہذا متفقہ حدیث کہنا حقیقت سے کھیلنا ہے۔ آپ کی حدیث کے مضمون کو تو خود خلیفہ دوم   اور آپ کے بڑے بڑے مفسرین نے قبول نہیں کیا ہے لہٰذا متفقہ فیصلہ چہ معنی دارد تیسرے مرحلے میں آؤ مجھ سے بحث کرنے۔ ناراضگی کو ثابت کیا ہے ۔انصاف پسندی سے کام لیا کرو ایک ثابت شدہ بات کو چھپانے کے لیے سوال کا تکرار نہ کرو ۔راوی کا گمان اگر حقیقت پر مبنی ہو تو سب مانتے ہیں لیکن ثقہ  راوی کی رائے کو گمان کہنا اور اس کے واقعے کے مطابق ہونے کے سارے شواہد سے چشم پوشی کرنا تعصب اورکٹ ہجتی کے سوا کچھ نہیں۔ جی قرآن سے بڑھ کر انبیاء کی وراثت ان کی اولاد تک منتقل ہونے پر کوئی ٹھوس دلیل؟؟ شیعہ کسی ایسی روایت کو مانتے ہی نہیںِ جو قرآن کے واضح حکم کے خلاف ہو۔ یہ بھی ذہن میں رکھنا سیدہ کا مطالبہ صرف میراث کا نہ تھا  لہذا مغالطہ سے پرہیز کریں۔  

عورت(ماں،بیٹی) کو شیعہ مسلک میں زمین و غیر زمین کی وراثت ملتی ہے۔(شیعہ مناظر)

بیٹی ، ماں  کو اگر آپ عورت  مانتے ہیں تو شیعہ مسلک میں ان کو بھائی اور باپ کی طرف زمین اور غیر زمین سے وراثت ملتی ہے۔ ہماری ماں اور ہماری بیٹیاں تو ہم سے زمین اور  وراثت میں لیتی ہے۔ دوستوں کی تسلی کے لیے ایک دو اسکین بھی دیتا ہوں۔آپ کا یہ دعویٰ کہ شیعوں کے ہاں عورت کو وراثت میںِ زمین نہیں ملتی یہ بلکل ایسا ہی ہے جیسا  آپ لوگ کہتے ہیں کہ شیعہ قرآن پر ایمان نہیں رکھتے۔معاف کرنا ہماری گلی کی بلیاں بھی اس الزام کو سن کر ہنستی ہیں۔  


شیعہ مناظر دلشاد سے کوئی اپنا ساتھی بڑا ہاتھ کر گیا۔ اس بے چارے کو ایسے اسکینز تھما دئے جن میں عورت کو وراثت میں زمین ملنے کا دور دور تک کوئی ذکر ہی نہیں ہے! اسی لئے ترجمہ تک پیش نہیں کیا۔ شیعہ اسی طرح عوام کو گمراہ کرتے ہیں!


 یہ ان کا ترجمہ آپ کسی بڑے سے پوچھنا   اردو ترجمہ نہیں دے رہا ہوں۔اگرچہ ہمارے علماء  ترجمے میں گڑ بڑ  ادراج   نہیں کرتے۔

 شیعہ یہ کیوں نہیں بتاتے کہ فدک کا فیصلہ فرمان نبویﷺ کے مطابق کیا گیا:تکرار مکررات۔

شیعہ تحریر کے الف کی کمزوریاں ثابت: آپ نے اپنے الف کو شاید ٹیڑھا کیا ہو۔ جو میرا مدعا اور میرے مدعا کی دلیل ہے وہ آپ کی طرف دیکھ کر تھک چکی ہے اور اس حسرت میں ہے کہ ممتاز صاحب کب گمان گمان کی رٹ چھوڑ کر حقیقت کی عینک لگاؤ گے۔


شیعہ مناظر دلشاد کی طرف سے  اپنی تحریر کے الف کو اپنا ماننے سے ہی انکار


 
   

شیعہ تحریر کے الف میں آدھا سچ  کیوں بیان ہوا ہے: آپ کا اپنا  الف ہے میرا الف نہیں۔  فرضی مورچے پر  حملہ کرنا عقلمندی نہیں۔  یہ صرف تربیت کے مرحلے میں ٹھیک ہے ۔میدان جنگ میں بیوقوفی ہے۔

قرآن سے فرعون کا رب ہونے کی مثال: قیاس مع الفارق.....اصطلاح سنی ہے؟ عاقل کے لیے اشارہ کافی ہے۔  مغالطہ کا علاج کرونا سے بھی سخت ہے۔

امام زہری پر اعتراضات کا اسکرین شاٹ:  ( ہنسنے والی ای موجی  شیعہ مناظر نے کوئی جواب نہیں دیا)

اس مناظرے کی پی ڈی ایف بنے گی: جی بسم اللہ لیکن مناظر معاویہ کی طرح تحریف کر کے اضافات کے ساتھ ۔ شیعہ مناظر سے بیعت پر مناظرہ والی کہانی نہ دھرائیں۔آپ کریں یا نہ کریں میں تو بہت خوش ہوں میری تحریر تو ابھی ۔۔

 
   

 امام زہری گمان کرنے والا خطاکار کہاں لکھا ہے۔ اسکرین شاٹ دکھائیں: میں نے بھی خطا کا معنی گناہ کار نہیں کیا۔


شیعہ مناظر نے جھوٹی بات سنی مناظر کی طرف منسوب کی، اسکرین شاٹ دکھا نہیں سکا اور جواب یہ دے رہا ہے کہ خطا کا معنی گنہگار نہیں ہے۔

سوال چنا جواب گندم


 سنی مناظر: مزید وقت ضائع کئے بغیر نمبر ڈال کر میری وضاحتوں کے جواب دے دیں۔آخری موقعہ دے رہا ہوں۔ میں اس کے بعد سیدنا علیؓ والے حصے پر آؤں گا۔  اصل مدعا پر آئیں۔ کل سے آج تک  کئی لوگ گروپ چھوڑ کر جا رہے ہیں صرف اس لئے کہ آپ پہلے دن سے میری باتوں کے جواب نہیں دے پا رہے۔

 شیعہ مناظر: جی میرے الف ، ب کے حساب سے بحث داخل ہوچکی ہے۔آپ چاہیں یا نہ چاہیں،لیکن آپ کا الف میرا  ج ہے۔ اس پر بحث ہونی ہے۔

 سنی مناظر:  نمبر ڈال کر الگ الگ جواب لکھنا شروع کریں۔ وقت بہت قیمتی ہوتا ہے۔

شیعہ مناظر: اس سب کا جواب تیسرے مرحلے میں۔

 سنی مناظر:  تیسرے مرحلے کو ہی شروع کریں۔ اللہ کا واسطہ جواب دینا شروع کریں۔

 شیعہ مناظر: ممتاز صاحب جواب مکمل کرنے دو، کل آپ نے پورا ٹائم لیا ہے،  یہ اب میری باری ہے۔

 سنی مناظراصل جواب میرے نکات کا جواب ہوگا۔ باقی وقت کا زیان۔ میرے نزدیک گفتگو ختم ہے۔

پھر بھی موقعہ دے رہا ہوں ۔ نمبر ڈال کر الگ الگ جواب لکھنا شروع کریں۔ وقت بہت قیمتی ہوتا ہے۔

 شیعہ مناظر:  ابھی صبر کرنا ، جلدی بازی اچھی عادت نہیں۔ یہی تو آپ کی کوشش تھی ۔اس بحث کو پہلے مرحلے میں چھیڑنے کی لیکن میں نے کہا تھا اس کو تیسرے مرحلے میں ۔

 سنی مناظر: اصل جواب دیں۔  نمبر ڈال کر الگ الگ جواب لکھنا شروع کریں۔ وقت بہت قیمتی ہوتا ہے۔

 شیعہ مناظر:  سیرت حلبیہ والے اسکین   پر میں آپ کو داد دیتا ہوں۔آپ نے میری مدد کی اور واضح کردیا کہ ناراض ہونا  تو ثابت ہے۔

سنی مناظر:   دس بج گئے ہیں، اگر گیارہ بجے تک جوابات نہیں دئے تو میں گروپ چھوڑ دوں گا۔ داد نہیں چاہئے۔ میری وضاحتوں کے جواب کہاں ہیں؟

شیعہ مناظر سیرت حلبیہ اسکین کی عربی پیش کرو  پھر میں آپ کو سمجھاتا ہوں۔

سنی مناظر:  معاف کر دیا۔ اصل نکات کے جواب دیں یہ نقل قول ہے ان کا نظریہ وہی ہے جو میں پیش کر چکا ہوں۔ تمام ممبرز غور و فکر کریں۔ میں پہلے دن سے جو وضاحتیں طلب کر رہا ہوں۔  ان کے جوابات شیعہ مناظر نے کہاں دئیے  ہیں؟

1۔ سیدہ فاطمہ کا مطالبہ فدک بطور میرا ث  اہل تشیع مؤقف کہاں ہے؟

صفحہ 2 از 3