شیعہ مناظر دلشاد سے کوئی اپنا ساتھی بڑا ہاتھ کر گیا۔ اس بے…

شیعہ مناظر دلشاد سے کوئی اپنا ساتھی بڑا ہاتھ کر گیا۔ اس بے چارے کو ایسے اسکینز تھما دئے جن میں عورت کو وراثت میں زمین ملنے کا دور دور تک کوئی ذکر ہی نہیں ہے! اسی لئے ترجمہ تک پیش نہیں کیا۔ شیعہ اسی طرح عوام کو گمراہ کرتے ہیں!(قسط 15)

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 3

شیعہ مناظر دلشاد سے کوئی اپنا ساتھی بڑا ہاتھ کر گیا۔ اس بے چارے کو ایسے اسکینز تھما دئے جن میں عورت کو وراثت میں زمین ملنے کا دور دور تک کوئی ذکر ہی نہیں ہے! اسی لئے ترجمہ تک پیش نہیں کیا۔ شیعہ اسی طرح عوام کو گمراہ کرتے ہیں!(قسط 15)

 شیعہ مناظر: ممتاز صاحب۔ یہ پہلا پھول اس لیے آپ کو دیا ہے کہ آپ نے میرے بہت سے کاموں کو آسان کر دیا اور اپنی تحریر اور اسکین کے ذریعے میرے مؤقف کو تقویت دی ہے۔یہ پھول اس لیے پیش کر رہا ہوں کہ نفسیاتی ڈاکٹر کہتے ہیں کہ گلاب کی خوشبو دماغ کو ٹھنڈا کرتا ہے اور  سکون کا باعث بنتا ہے۔ اسی طرح کوئی زود انزالی کا شکار ہو تو اس کی خوشبو سونگھنے سے اس کی مشکل حل ہوجاتی ہے اور بھی کئی فوائد ہے۔ جناب ممتاز صاحب آپ کو بہت شکریہ آپ نے اپنی تحریر اور انداز بیان کے ساتھ میرے کاموں کو آسان کر دیا ۔ آپ نے حسب دستور تکراری باتوں سے بحث کے مراحل کو خراب کرنے کی کوشش اور میرے ٹھوس علمی جوابات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی  لیکن الحمد لللہ ہمارے سامعین اور ناظرین انصاف پسند ہیں مجھے بہت ساروں نے ان باکس میں اچھے پیغامات دئے  اور یہ نصیحت کی آپ ہر صورت میں غیر علمی انداز میں اخلاق کے حدود کو پار کر کے الزام تراشی پر نہ اتریں   کیونکہ اس سے بحث کا مزہ خراب ہوجاتا ہے ، جی ان شاءاللہ میں ایسا ہی کروں گا اور اخلاقی اور نفسیاتی، علمی تینوں میدان میں اپنے دوستوں کے دل جیت لوں گا  

ممتاز صاحب میں نفسیاتی دباؤ میں آنے والا نہیں ہوں ،اچھی طرح جانتا ہوں کہ غیر علمی اور الزامی تراشی اور جذباتی بات کرنے والے سے کس طرح مجھے بحث کرنے ہے ۔

ممتاز صاحب پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ممتاز میرا دشمن نہیں ہے مجھے اپنے مؤقف کا دفاع کرنا ہے ۔ لیکن علمی انداز میں اور اخلاقی حدود میں رہ کر ۔ میں اس بحث میں خلفاء کی شان میں گستاخی نہیں کر رہا ہوں اور نہ ہی ان کو  کافر مرتد ، جہنمی ثابت کرنے کی چکر میں ہوں  بلکہ وہی باتیں آپ کو اور  اہلِ سنت کے دوستوں کو بیان کر رہا ہوں کہ جو آپ کی صحیحین میں ہیں اور جسے آپ آدھا سچ اور آدھا جھوٹ کہہ کر چھپانے کی کوشش میں ہے لیکن ممتاز صاحب حقیقت کافی حد تک واضح ہوچکی ہے جن کے لئے واضح نہیں تھی ان کے لئے بھی آپ نے واضح کر دی ہے لیکن آپ کو خود اس کی خبر نہیں ۔اصبر صبرا جمیلا ۔

  ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ

آپ مجھ پر بحث اور اصلی موضوع سے نکلنے کا الزام نہ لگائیں ۔ آپ نے اپنے ہی پیش کردہ قانون کی پاسداری نہیں کی ۔آپ میرے مدعا کے مفسر بن کر مجھ یہ سمجھا رہا ہے کہ آپ کا مدعا پہلے مرحلے میں کیا ہے ۔ میں توضیح دے دے کر تھک چکا ہوں اور آپ کے ایڈمن اور دوسرے سامعین اس کے زندہ گواہ ہیں ۔کل بھی میں سابقہ گفتگو کے نمونے پیش کیے ہیں۔ ہاں مجھ اتنا گمان ہو رہا ہے کہ آپ کا شروع سے ہی ارادہ یہی تھا کہ مجھے اور دوستوں کو میرے مدعا کے مطابق بات کرنے کا وعدہ کر کے اصل اپنی پیش کردہ تجویز کے مطابق بات کرنے کی چکر میں تھے۔ جناب میں نے کہا تھا اس سلسلے میں میرا رویہ سخت ہے۔ میں آپ کے مشہور مناظر معاویہ کو داد دیتا ہوں انہوں نے گفتگو کے بعد صاف انکار کیا اور کہا آپ کے طریقے اور بنائے ہوئے مراحل کے مطابق گفتگو نہیں کروں گا لیکن ظاہر ہے آپ نے ان کی طرح صادقانہ رویہ اختیار نہیں کیا   لیکن اس کا نقصان آپ کو ہوگا ۔

میں سابقہ گفتگو سے مزید شواہد پیش کر رہا ہوں کہ  آپ سے طے کیا ہوا تھا اور آپ ابھی کیا مجھ پر الزام لگا کر اصل موضوع اور اس کی ترتیب میں تبدیلی  لانے کی چکر میں ہیں۔ اب مجھ سے اپنے بیان کردہ قانون کے شق نمبر ۵ کا حق مجھ  سے چھین رہے ہیں اور میری جگہ میرے مدعا کے مفسر بنے ہوئے ہیں ۔


شیعہ مناظر نے اتنا بڑا پیراگراف لکھ لیا لیکن کام کی ایک بات بھی نہیں لکھی

 آپ کے طریقہ کار عجیب ہے ۔جہاں آپ کو ڈٹ کر جواب دینا ہے اور جس سے آپ کے مؤقف کی کمزوری صاف ظاہر ہے وہاں آپ چپکے سے نکل جاتے ہیں جہاں ضروری سمجھ کر جواب دیتے ہیں وہاں بھی میرے حق میں اپنے ہی مؤقف کو کمزور کرنے والے جوابات دیتے ہیں اور ان سب کے باوجود للکارتے ہیں شیعہ ایسا ہے شیعہ  ۔یا للعجب ۔آپ شیعوں کو آدھا سچ آدھا جھوٹ والا    کہہ رہے ہیں  لیکن خود ہی اپنے  ۵ فیصد سے کم سچ پر ناز کرتے ہیں ۔ سارے اہلسنت علماء کو خطاء اور حقیقت سے دور کہہ کر ان کے کے دسترخوان کا حق ادا کر رہے ہیں۔ شیعہ پوری بات کرتے ہیں آپ آدھی کہہ رہےہیں  اور اس آدھی  بات  میں آپ کے ہی بزرگ

 
   

سنی مناظر نے علمائے اہلسنت کو خطاء اور حقیقت سے دور ہرگز نہیں کہا!


علماء شیعوں کے ساتھ شریک ہیں  لاجواب اسناد پہلے پیش کر چکا ہوں۔تکرار کی ضرورت نہیں۔

میں نے صحیح بخاری کی پوری روایت لگا کر اپنے مدعا کو ثابت کیا لیکن آپ اپنے  ایک گمان کو ہی لیے بیٹھے ہیں، جس کے گمان ہونے اور امام زہری کی بات کے صحیح ہونے کو میں علمی انداز میں ثابت کر چکا ہوں۔ ارباب فہم کل کی گفتگو کی طرف رجوع کرسکتے ہیں۔


غور فرمائیں! شیعہ مناظر اپنی تحریر کے الف اور اس پر میرے سوالات سے کس چالاکی سے بھاگ رہا ہے!


 
   

شیعہ میراث کے مطالبے پر یقین رکھتے ہیں اور آپ کے صحیحین سے بھی اس کے ٹھوس ثبوت پیش کرتے ہیں۔  اگر آپ شیعہ مخالفت میں جناب عائشہ اور خلیفہ دوم کی بات کو ان کا گمان کہہ کر رد کرنا چاہیں  اور اپنے ہی محدثین اور بزرگ علماء کی ٹانگیں کھینچنا چاہیں  تو ہم آپ کو نہیں روکتے۔ ہم صرف اتنا کہتے ہیں کہ سلف سے بغاوت کرنے والا اہلِ سنت کا ترجمان نہیں ہوسکتا۔

 

صفحہ 1 از 3