شیعہ مناظر دلشاد سے کوئی اپنا ساتھی بڑا ہاتھ کر گیا۔ اس بے چارے کو ایسے اسکینز تھما دئے جن میں عورت کو وراثت میں زمین ملنے کا دور دور تک کوئی ذکر ہی نہیں ہے! اسی لئے ترجمہ تک پیش نہیں کیا۔ شیعہ اسی طرح عوام کو گمراہ کرتے ہیں!(قسط 15)
جعفر صادقشیعہ مناظر دلشاد سے کوئی اپنا ساتھی بڑا ہاتھ کر گیا۔ اس بے چارے کو ایسے اسکینز تھما دئے جن میں عورت کو وراثت میں زمین ملنے کا دور دور تک کوئی ذکر ہی نہیں ہے! اسی لئے ترجمہ تک پیش نہیں کیا۔ شیعہ اسی طرح عوام کو گمراہ کرتے ہیں!(قسط 15)
شیعہ مناظر: ممتاز صاحب۔ یہ پہلا پھول اس لیے آپ کو دیا ہے کہ آپ نے میرے بہت سے کاموں کو آسان کر دیا اور اپنی تحریر اور اسکین کے ذریعے میرے مؤقف کو تقویت دی ہے۔یہ پھول اس لیے پیش کر رہا ہوں کہ نفسیاتی ڈاکٹر کہتے ہیں کہ گلاب کی خوشبو دماغ کو ٹھنڈا کرتا ہے اور سکون کا باعث بنتا ہے۔ اسی طرح کوئی زود انزالی کا شکار ہو تو اس کی خوشبو سونگھنے سے اس کی مشکل حل ہوجاتی ہے اور بھی کئی فوائد ہے۔ جناب ممتاز صاحب آپ کو بہت شکریہ آپ نے اپنی تحریر اور انداز بیان کے ساتھ میرے کاموں کو آسان کر دیا ۔ آپ نے حسب دستور تکراری باتوں سے بحث کے مراحل کو خراب کرنے کی کوشش اور میرے ٹھوس علمی جوابات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی لیکن الحمد لللہ ہمارے سامعین اور ناظرین انصاف پسند ہیں مجھے بہت ساروں نے ان باکس میں اچھے پیغامات دئے اور یہ نصیحت کی آپ ہر صورت میں غیر علمی انداز میں اخلاق کے حدود کو پار کر کے الزام تراشی پر نہ اتریں کیونکہ اس سے بحث کا مزہ خراب ہوجاتا ہے ، جی ان شاءاللہ میں ایسا ہی کروں گا اور اخلاقی اور نفسیاتی، علمی تینوں میدان میں اپنے دوستوں کے دل جیت لوں گا
ممتاز صاحب میں نفسیاتی دباؤ میں آنے والا نہیں ہوں ،اچھی طرح جانتا ہوں کہ غیر علمی اور الزامی تراشی اور جذباتی بات کرنے والے سے کس طرح مجھے بحث کرنے ہے ۔
ممتاز صاحب پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ممتاز میرا دشمن نہیں ہے مجھے اپنے مؤقف کا دفاع کرنا ہے ۔ لیکن علمی انداز میں اور اخلاقی حدود میں رہ کر ۔ میں اس بحث میں خلفاء کی شان میں گستاخی نہیں کر رہا ہوں اور نہ ہی ان کو کافر مرتد ، جہنمی ثابت کرنے کی چکر میں ہوں بلکہ وہی باتیں آپ کو اور اہلِ سنت کے دوستوں کو بیان کر رہا ہوں کہ جو آپ کی صحیحین میں ہیں اور جسے آپ آدھا سچ اور آدھا جھوٹ کہہ کر چھپانے کی کوشش میں ہے لیکن ممتاز صاحب حقیقت کافی حد تک واضح ہوچکی ہے جن کے لئے واضح نہیں تھی ان کے لئے بھی آپ نے واضح کر دی ہے لیکن آپ کو خود اس کی خبر نہیں ۔اصبر صبرا جمیلا ۔
ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ
آپ مجھ پر بحث اور اصلی موضوع سے نکلنے کا الزام نہ لگائیں ۔ آپ نے اپنے ہی پیش کردہ قانون کی پاسداری نہیں کی ۔آپ میرے مدعا کے مفسر بن کر مجھ یہ سمجھا رہا ہے کہ آپ کا مدعا پہلے مرحلے میں کیا ہے ۔ میں توضیح دے دے کر تھک چکا ہوں اور آپ کے ایڈمن اور دوسرے سامعین اس کے زندہ گواہ ہیں ۔کل بھی میں سابقہ گفتگو کے نمونے پیش کیے ہیں۔ ہاں مجھ اتنا گمان ہو رہا ہے کہ آپ کا شروع سے ہی ارادہ یہی تھا کہ مجھے اور دوستوں کو میرے مدعا کے مطابق بات کرنے کا وعدہ کر کے اصل اپنی پیش کردہ تجویز کے مطابق بات کرنے کی چکر میں تھے۔ جناب میں نے کہا تھا اس سلسلے میں میرا رویہ سخت ہے۔ میں آپ کے مشہور مناظر معاویہ کو داد دیتا ہوں انہوں نے گفتگو کے بعد صاف انکار کیا اور کہا آپ کے طریقے اور بنائے ہوئے مراحل کے مطابق گفتگو نہیں کروں گا لیکن ظاہر ہے آپ نے ان کی طرح صادقانہ رویہ اختیار نہیں کیا لیکن اس کا نقصان آپ کو ہوگا ۔
میں سابقہ گفتگو سے مزید شواہد پیش کر رہا ہوں کہ آپ سے طے کیا ہوا تھا اور آپ ابھی کیا مجھ پر الزام لگا کر اصل موضوع اور اس کی ترتیب میں تبدیلی لانے کی چکر میں ہیں۔ اب مجھ سے اپنے بیان کردہ قانون کے شق نمبر ۵ کا حق مجھ سے چھین رہے ہیں اور میری جگہ میرے مدعا کے مفسر بنے ہوئے ہیں ۔
شیعہ مناظر نے اتنا بڑا پیراگراف لکھ لیا لیکن کام کی ایک بات بھی نہیں لکھی
آپ کے طریقہ کار عجیب ہے ۔جہاں آپ کو ڈٹ کر جواب دینا ہے اور جس سے آپ کے مؤقف کی کمزوری صاف ظاہر ہے وہاں آپ چپکے سے نکل جاتے ہیں جہاں ضروری سمجھ کر جواب دیتے ہیں وہاں بھی میرے حق میں اپنے ہی مؤقف کو کمزور کرنے والے جوابات دیتے ہیں اور ان سب کے باوجود للکارتے ہیں شیعہ ایسا ہے شیعہ ۔یا للعجب ۔آپ شیعوں کو آدھا سچ آدھا جھوٹ والا کہہ رہے ہیں لیکن خود ہی اپنے ۵ فیصد سے کم سچ پر ناز کرتے ہیں ۔ سارے اہلسنت علماء کو خطاء اور حقیقت سے دور کہہ کر ان کے کے دسترخوان کا حق ادا کر رہے ہیں۔ شیعہ پوری بات کرتے ہیں آپ آدھی کہہ رہےہیں اور اس آدھی بات میں آپ کے ہی بزرگ
سنی مناظر نے علمائے اہلسنت کو خطاء اور حقیقت سے دور ہرگز نہیں کہا!
علماء شیعوں کے ساتھ شریک ہیں لاجواب اسناد پہلے پیش کر چکا ہوں۔تکرار کی ضرورت نہیں۔
میں نے صحیح بخاری کی پوری روایت لگا کر اپنے مدعا کو ثابت کیا لیکن آپ اپنے ایک گمان کو ہی لیے بیٹھے ہیں، جس کے گمان ہونے اور امام زہری کی بات کے صحیح ہونے کو میں علمی انداز میں ثابت کر چکا ہوں۔ ارباب فہم کل کی گفتگو کی طرف رجوع کرسکتے ہیں۔
غور فرمائیں! شیعہ مناظر اپنی تحریر کے الف اور اس پر میرے سوالات سے کس چالاکی سے بھاگ رہا ہے!
شیعہ میراث کے مطالبے پر یقین رکھتے ہیں اور آپ کے صحیحین سے بھی اس کے ٹھوس ثبوت پیش کرتے ہیں۔ اگر آپ شیعہ مخالفت میں جناب عائشہ اور خلیفہ دوم کی بات کو ان کا گمان کہہ کر رد کرنا چاہیں اور اپنے ہی محدثین اور بزرگ علماء کی ٹانگیں کھینچنا چاہیں تو ہم آپ کو نہیں روکتے۔ ہم صرف اتنا کہتے ہیں کہ سلف سے بغاوت کرنے والا اہلِ سنت کا ترجمان نہیں ہوسکتا۔
فدک پر فیصلہ قرآن کی آیات کے خلاف ہے اسی وجہ سے جناب فاطمہ ع اور مولا علی ع نے قبول نہیں فرمایا۔اگر بحث تیسرے مرحلے میں داخل ہو تو پھر میں آپ کو بتادوں گا۔ ہماری کتاب کی حدیث اور آپ کی کتابوں میں نقل کردہ حدیث میں آسمان اور زمین کا فاصلہ ہے۔ درھم و دینار علماء کو انبیاء سے وراثت میں نہ ملنا، بیٹی کو باپ کی زمین اور باقی حقوق سے محروم کرنے کی دلیل نہیں۔ الا صدقہ کا بھی ذکر نہ ہونا اسی بات کی دلیل ہے لہذا متفقہ حدیث کہنا حقیقت سے کھیلنا ہے۔ آپ کی حدیث کے مضمون کو تو خود خلیفہ دوم اور آپ کے بڑے بڑے مفسرین نے قبول نہیں کیا ہے لہٰذا متفقہ فیصلہ چہ معنی دارد تیسرے مرحلے میں آؤ مجھ سے بحث کرنے۔ ناراضگی کو ثابت کیا ہے ۔انصاف پسندی سے کام لیا کرو ایک ثابت شدہ بات کو چھپانے کے لیے سوال کا تکرار نہ کرو ۔راوی کا گمان اگر حقیقت پر مبنی ہو تو سب مانتے ہیں لیکن ثقہ راوی کی رائے کو گمان کہنا اور اس کے واقعے کے مطابق ہونے کے سارے شواہد سے چشم پوشی کرنا تعصب اورکٹ ہجتی کے سوا کچھ نہیں۔ جی قرآن سے بڑھ کر انبیاء کی وراثت ان کی اولاد تک منتقل ہونے پر کوئی ٹھوس دلیل؟؟ شیعہ کسی ایسی روایت کو مانتے ہی نہیںِ جو قرآن کے واضح حکم کے خلاف ہو۔ یہ بھی ذہن میں رکھنا سیدہ کا مطالبہ صرف میراث کا نہ تھا لہذا مغالطہ سے پرہیز کریں۔
عورت(ماں،بیٹی) کو شیعہ مسلک میں زمین و غیر زمین کی وراثت ملتی ہے۔(شیعہ مناظر)
بیٹی ، ماں کو اگر آپ عورت مانتے ہیں تو شیعہ مسلک میں ان کو بھائی اور باپ کی طرف زمین اور غیر زمین سے وراثت ملتی ہے۔ ہماری ماں اور ہماری بیٹیاں تو ہم سے زمین اور وراثت میں لیتی ہے۔ دوستوں کی تسلی کے لیے ایک دو اسکین بھی دیتا ہوں۔آپ کا یہ دعویٰ کہ شیعوں کے ہاں عورت کو وراثت میںِ زمین نہیں ملتی یہ بلکل ایسا ہی ہے جیسا آپ لوگ کہتے ہیں کہ شیعہ قرآن پر ایمان نہیں رکھتے۔معاف کرنا ہماری گلی کی بلیاں بھی اس الزام کو سن کر ہنستی ہیں۔
شیعہ مناظر دلشاد سے کوئی اپنا ساتھی بڑا ہاتھ کر گیا۔ اس بے چارے کو ایسے اسکینز تھما دئے جن میں عورت کو وراثت میں زمین ملنے کا دور دور تک کوئی ذکر ہی نہیں ہے! اسی لئے ترجمہ تک پیش نہیں کیا۔ شیعہ اسی طرح عوام کو گمراہ کرتے ہیں!
یہ ان کا ترجمہ آپ کسی بڑے سے پوچھنا اردو ترجمہ نہیں دے رہا ہوں۔اگرچہ ہمارے علماء ترجمے میں گڑ بڑ ادراج نہیں کرتے۔
شیعہ یہ کیوں نہیں بتاتے کہ فدک کا فیصلہ فرمان نبویﷺ کے مطابق کیا گیا:تکرار مکررات۔
شیعہ تحریر کے الف کی کمزوریاں ثابت: آپ نے اپنے الف کو شاید ٹیڑھا کیا ہو۔ جو میرا مدعا اور میرے مدعا کی دلیل ہے وہ آپ کی طرف دیکھ کر تھک چکی ہے اور اس حسرت میں ہے کہ ممتاز صاحب کب گمان گمان کی رٹ چھوڑ کر حقیقت کی عینک لگاؤ گے۔
شیعہ مناظر دلشاد کی طرف سے اپنی تحریر کے الف کو اپنا ماننے سے ہی انکار
شیعہ تحریر کے الف میں آدھا سچ کیوں بیان ہوا ہے: آپ کا اپنا الف ہے میرا الف نہیں۔ فرضی مورچے پر حملہ کرنا عقلمندی نہیں۔ یہ صرف تربیت کے مرحلے میں ٹھیک ہے ۔میدان جنگ میں بیوقوفی ہے۔
قرآن سے فرعون کا رب ہونے کی مثال: قیاس مع الفارق.....اصطلاح سنی ہے؟ عاقل کے لیے اشارہ کافی ہے۔ مغالطہ کا علاج کرونا سے بھی سخت ہے۔
امام زہری پر اعتراضات کا اسکرین شاٹ: ( ہنسنے والی ای موجی شیعہ مناظر نے کوئی جواب نہیں دیا)
اس مناظرے کی پی ڈی ایف بنے گی: جی بسم اللہ لیکن مناظر معاویہ کی طرح تحریف کر کے اضافات کے ساتھ ۔ شیعہ مناظر سے بیعت پر مناظرہ والی کہانی نہ دھرائیں۔آپ کریں یا نہ کریں میں تو بہت خوش ہوں میری تحریر تو ابھی ۔۔
امام زہری گمان کرنے والا خطاکار کہاں لکھا ہے۔ اسکرین شاٹ دکھائیں: میں نے بھی خطا کا معنی گناہ کار نہیں کیا۔
شیعہ مناظر نے جھوٹی بات سنی مناظر کی طرف منسوب کی، اسکرین شاٹ دکھا نہیں سکا اور جواب یہ دے رہا ہے کہ خطا کا معنی گنہگار نہیں ہے۔
سوال چنا جواب گندم
سنی مناظر: مزید وقت ضائع کئے بغیر نمبر ڈال کر میری وضاحتوں کے جواب دے دیں۔آخری موقعہ دے رہا ہوں۔ میں اس کے بعد سیدنا علیؓ والے حصے پر آؤں گا۔ اصل مدعا پر آئیں۔ کل سے آج تک کئی لوگ گروپ چھوڑ کر جا رہے ہیں صرف اس لئے کہ آپ پہلے دن سے میری باتوں کے جواب نہیں دے پا رہے۔
شیعہ مناظر: جی میرے الف ، ب کے حساب سے بحث داخل ہوچکی ہے۔آپ چاہیں یا نہ چاہیں،لیکن آپ کا الف میرا ج ہے۔ اس پر بحث ہونی ہے۔
سنی مناظر: نمبر ڈال کر الگ الگ جواب لکھنا شروع کریں۔ وقت بہت قیمتی ہوتا ہے۔
شیعہ مناظر: اس سب کا جواب تیسرے مرحلے میں۔
سنی مناظر: تیسرے مرحلے کو ہی شروع کریں۔ اللہ کا واسطہ جواب دینا شروع کریں۔
شیعہ مناظر: ممتاز صاحب جواب مکمل کرنے دو، کل آپ نے پورا ٹائم لیا ہے، یہ اب میری باری ہے۔
سنی مناظر: اصل جواب میرے نکات کا جواب ہوگا۔ باقی وقت کا زیان۔ میرے نزدیک گفتگو ختم ہے۔
پھر بھی موقعہ دے رہا ہوں ۔ نمبر ڈال کر الگ الگ جواب لکھنا شروع کریں۔ وقت بہت قیمتی ہوتا ہے۔
شیعہ مناظر: ابھی صبر کرنا ، جلدی بازی اچھی عادت نہیں۔ یہی تو آپ کی کوشش تھی ۔اس بحث کو پہلے مرحلے میں چھیڑنے کی لیکن میں نے کہا تھا اس کو تیسرے مرحلے میں ۔
سنی مناظر: اصل جواب دیں۔ نمبر ڈال کر الگ الگ جواب لکھنا شروع کریں۔ وقت بہت قیمتی ہوتا ہے۔
شیعہ مناظر: سیرت حلبیہ والے اسکین پر میں آپ کو داد دیتا ہوں۔آپ نے میری مدد کی اور واضح کردیا کہ ناراض ہونا تو ثابت ہے۔
سنی مناظر: دس بج گئے ہیں، اگر گیارہ بجے تک جوابات نہیں دئے تو میں گروپ چھوڑ دوں گا۔ داد نہیں چاہئے۔ میری وضاحتوں کے جواب کہاں ہیں؟
شیعہ مناظر سیرت حلبیہ اسکین کی عربی پیش کرو پھر میں آپ کو سمجھاتا ہوں۔
سنی مناظر: معاف کر دیا۔ اصل نکات کے جواب دیں یہ نقل قول ہے ان کا نظریہ وہی ہے جو میں پیش کر چکا ہوں۔ تمام ممبرز غور و فکر کریں۔ میں پہلے دن سے جو وضاحتیں طلب کر رہا ہوں۔ ان کے جوابات شیعہ مناظر نے کہاں دئیے ہیں؟
1۔ سیدہ فاطمہ کا مطالبہ فدک بطور میرا ث اہل تشیع مؤقف کہاں ہے؟
2۔ شیعہ مناظر نے اپنی تحریر میں سیدہ فاطمہؓ کا مطالبہ اور ناراضگی بیان کی تھی لیکن فرمان نبویﷺ جس پر فدک کا فیصلہ ہوا ،اسے کیوں بیان نہیں کیا؟ اس کا جواب کہاں ہے؟
3۔ وہ کونسی صحیح روایت ہے جس میں سیدہ فاطمہؓ سے ناراضگی کے الفاظ/چہرے یا جسمانی تاثرات بیان کئے گئے ہیں؟ اس کا جواب کہاں ہے؟
4۔ راوی ابن شہاب کے علاوہ کسی اور راوی کی روایت کہاں ہے جس میں سیدہ کی ناراضگی بیان ہوئی ہے؟
5۔ کیا اہل تشیع راوی کا گمان قبول کرتے ہیں؟ اس کا جواب کہاں ہے؟
6۔ سیدہ فاطمہ کو جو فرمان نبویﷺ سنایا گیا وہ متفق علیہ بین الفرقین ہے۔ اس کا رد کہاں ہے؟
7۔ الزامی جوابات میں عورت کی وراثت نہ ہونے پر زوجہ کہہ کر شیعہ مناظر نے اپنی صحیح روایت سے جان چھڑانے کی کوشش کی، اس پر میرے اشکالات کا جواب کہاں ہے؟
نمبر ڈال کر الگ الگ جواب لکھنا شروع کریں۔ وقت بہت قیمتی ہوتا ہے۔
شیعہ مناظر: مدارج النبوت اسکین کا جواب: اصل ناراض ہونا ثابت ہوا یہ راوی کا گمان نہیں تھا لیکن بعد میں راضی ہونے والی بات کی سند ضعیف ہے لہذا ثابت بات کا رد ضعیف سند نہیں۔ مرحبا لناصرنا
کیا فدک کا حق غضب ہوا:حقیقت سے دور ۔
سنی مناظر: سب معاف کردیا۔ اصل مدعا پر آئیں۔
شیعہ مناظر: فریق مخالف کی کتب سے تائید دکھاتے وقت اس پیج کی تمام عبارات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے: واضح تضاد۔ جو الزام مجھ پر لگاتے رہے، وہی خود بھی کرتے ہیں۔
سنی مناظر: اگر حقیقت سے دور ہے تو پھر آپ ہمیں حقیقت دکھائیں۔ میرے نکات کے جوابات لائیں۔ مجھے گیارہ بجے تک جواب چاہئیں۔ کوشش کریں۔
شیعہ مناظر: میں آپ کے کسی بیچ والے مسیج کو نہیں دیکھ رہا ہوں۔
سنی مناظر: کوئی نئی بات پوچھی بھی نہیں ہے۔ ٹینشن نہ لیں۔ آپ خود اپنی تحریر میں پھنس گئے ہیں۔ آپ کو براہ راست موضوع اور دعویٰ لکھ کر گفتگو کرنی چاہئے تھی۔ الف اور ب کے چکروں میں آپ پھنس چکے ہیں۔ اگر گفتگو کا شوق ہے تو ان چکروں سے باہر آئیں تاکہ یہ بہانہ بھی ختم ہو کہ تیسرا مرحلہ ہے اس لئے جواب نہیں دوں گا۔