Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت عبداللہ بن زید بن عبد ربہ رضی اللہ عنہ

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

حضرت عبداللہ بن زید بن عبد ربّہؓ

یہ وہی عبداللّٰہ ہیں ،جن کو خواب میں اذان کا طریقہ بتایا گیا تھا، اور نبی اکرمؓ نے حضرت بلالؓ کو اسی طرح اذان دینے کا حکم فرمایا۔

(الاصابہ: جلد، 2 صفحہ، 315 الاستیعاب: جلد، 2 صفحہ، 311اور 312، اسد الغابہ: جلد، 3 صفحہ، 166)

آپ کاتبِ دربار رسالت مآبﷺ میں ہیں، اس کی صراحت واقدی، ابن سیدالناس ، ابن کثیر، عراقی، اور انصاری وغیرہ نے کی ہے۔

(حوالے کے لیے دیکھیے: البدایہ والنہایہ: جلد، 5 صفحہ، 350 عیون الاثر: جلد، 2 صفحہ، 315 العجالة السنیہ: صفحہ،247 المصباح المضئی: جلد، 1 صفحہ، 35 بحوالہ نقوش جلد، 7 صفحہ، 172)

طبقاتِ بن سعد میں حضرت عبداللہ بن زیدؓ کا لکھا ہوا ایک خط بھی محفوظ ہے، ڈاکٹر محمد حمیداللہ حیدرآبادی نے الوثائق السیاسیہ میں اس کو نقل فرمایا ہے۔ اس کے اخیر میں ہے کہ” یہ تحریر عبداللّٰہ بن زید نے لکھی ہے“۔

(دیکھیے: طبقات بن سعد: جلد، 1 صفحہ: 21 الوثائق السیاسیہ وثیقہ نمبر، 41 بحوالہ ”نقوش“ جلد، 7 صفحہ، 172)