شیعہ کا ذبیحہ حلال نہیں - فتاویٰ جات | دفاع اسلام

شیعہ کا ذبیحہ حلال نہیں


سوال:  زید کہتا ہے کہ شیعہ کے ہاتھ کا ذبیحہ حلال نہیں ہے اس لیے کہ یہ (شیعہ) شیخین رضی اللہ عنہما کو برا کہتے ہیں لہٰذا کافر ہیں۔ عمر کہتا ہے کہ بقولِ لا الہ الا اللہ مسلمان ہے، البتہ شیخینؓ کو برا کہنے کی وجہ سے فاسق و فاجر ہیں، کافر نہیں ہیں۔ آیا ان کا ذبیحہ حلال ہے یا نہیں؟

جواب:  صرف سبِّ شیخین رضی اللہ عنہما کی وجہ سے تو صحیح یہ ہے کہ کافر نہیں ہوتے، فاسق ہوتے ہیں اور ان کا ذبیحہ حلال ہے۔ لیکن اگر روافض منکرِ قطعیات ہیں، مثلاً حضرت عائشہ صدیقہؓ کے افک کے قائل ہیں اور ان کو تہمت سے بری نہیں سمجھتے، جیسا کہ غالباً تبرائی رافضی قریب قریب سب ایسے ہی ہیں، تو وہ مرتد ہیں۔ ذبیحہ ان کا حلال نہیں۔ بہرحال احتیاط لازم ہے کہ معاملہ حلال و حرام کا ہے۔  

(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند مدلّل و مکمل: جلد  15 صفحہ  325)