خلفائے ثلاثہ رضی اللہ عنہم اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ…

خلفائے ثلاثہ رضی اللہ عنہم اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو برا بھلا کہنے والا مسلمان ہے یا نہیں؟ اور اس کا ذبیحہ کھانے کا حکم


سوال الف: خلفائے راشدینؓ اور اہلِ بیتِ مطہرہ یعنی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شانِ مبارک میں جو شخص الفاظِ ناملائم یا دشنام یا برا کہتا ہو اور تہمت لگاتا ہو وہ دائرہ اسلام میں ہے یا نہیں؟

ب:  ایسے شخص کے ہاتھ کا ذبیحہ درست ہے یا نہیں؟

ج:  اور تعلقِ دوستانہ و ہمدردی رکھنا اور کھانا کھانا وغیرہ جائز ہے یا نہیں؟

جواب (الف: ب: ج):  خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کی سبِّ وشتم کو بھی بہت سے علماء و فقہاء نے کفر کہا ہے۔ اور بالخصوص حضرت عائشہ صدیقہؓ پر تہمت رکھنے والوں اور افک کے قائلین کو باتفاق کافر کہا ہے کیونکہ اس میں نصِ قطعی کا انکار ہے۔ بس اس شخص کا ذبیحہ درست نہیں ہے اور اس سے تعلقِ محبت رکھنا اور اس کے ساتھ مناکحت و مشاربت حرام ہے۔ اور کوئی تعلق اسلام اس کے ساتھ رکھنا درست نہیں ہے۔ اور جو شخص اس سے میل جول رکھے وہ عاصی و فاسق ہے، توبہ کرے۔  

(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند مدلّل و مکمل: جلد 18 صفحہ 269)