رافضی کا ذبیحہ - فتاویٰ جات | دفاع اسلام

رافضی کا ذبیحہ


سوال:  یہاں ایک شیعہ مرد کے ذبیحہ پر بحث ہے۔ شیعہ کا ذبیحہ کھانا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ اگر وہ تبرائی نہیں تو کیا حکم ہے؟

جواب: شیعہ تبرائی کو بعض فقہاء نے کافر قرار دیا ہے۔ اس کا ذبیحہ نہ کھانا چاہیے، احتیاط کرنی چاہیے۔ اور بعض روافض بااتفاق کافر ہیں جو نصوصِ قطعیہ کے منکر ہیں، جیسا کہ وہ فرقہ جو حضرت عائشہ صدیقہؓ کے افک کا قائل ہے اور ان پر تہمت رکھتا ہے، یا سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صحابیت کا منکر ہے وغیرہ۔ ان کا ذبیحہ قطعاً حرام ہے۔ البتہ وہ فرقہ جس کے عقائد کفریہ نہیں ہیں جیسے تفضیلیہ فرقہ، ان کا ذبیحہ حلال ہے۔ مگر چونکہ آج کل جو روافض ہیں وہ اکثر تبرائی ہیں، اس لیے ان کے ذبیحے میں احتیاط کرنی چاہیے۔  

(عزیز الفتاویٰ مبوب و مکمل: جلد 1 صفحہ 665)