شیعہ کے ذبیحہ کا حکم - فتاویٰ جات | دفاع اسلام

شیعہ کے ذبیحہ کا حکم


سوال: یہاں ایک شیعہ مرد کے ذبیحہ پر بحث ہے۔ شرعاً ذبیحہ شیعہ کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟ اگر وہ تبرائی ہے تو کیا حکم ہے؟ اور اگر تبرائی نہیں ہے تو کیا حکم ہے؟

جواب: تبرائی کو بعض فقہاء نے کافر قرار دیا ہے۔ اس کا ذبیحہ نہ کھانا چاہیے، احتیاط کرنی چاہیے۔ اور بعض روافض باتفاق کافر ہیں جو نصوصِ قطعیہ کے منکر ہیں، جیسا کہ وہ فرقہ جو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے افک کے قائل ہیں اور ان پر تہمت رکھتا ہے، یا سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صحابیت کے منکر ہیں وغیرہ۔ ان کا ذبیحہ قطعاً حرام ہے۔ البتہ وہ فرقہ جس کے عقائد کفریہ نہیں ہیں جیسے تفضیلیہ فرقہ، ان کا ذبیحہ حلال ہے۔ مگر چونکہ آج کل جو روافض ہیں وہ اکثر تبرائی ہیں، اس لیے ان کے ذبیحے سے احتیاط کرنی چاہیے۔  

(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند مدلّل و مکمل: جلد 15 صفحہ 325)