Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت عبداللہ بن رواحہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

حضرت عبداللہ بن رواحہ بن ثعلبہؓ

بلند پایہ شاعر تھے، ایام ِجاہلیت ہی سے لکھنا پڑھنا جانتے تھے، انصار میں سابقین اولین میں سے ہیں، انصار کے بارہ نقیبوں میں سے ہیں۔ غزوہ احد، خندق، خیبر، وغیرہ میں شریک رہے، جنگ موتہ میں 8ھ کو شہید ہوئے۔

(الاصابہ: جلد، 2 صفحہ، 307 اسد الغابہ: جلد، 3 صفحہ، 158 اور 159)

آپ کاتبینِ نبی اکرمﷺ میں سے ہیں، اس کی صراحت ابن سعد، عمرو بن شعبہ، ابن عبدالبر، ابن حجر، عینی، عراقی، ابن سیدالناس اور انصاری وغیرہ نے کی ہے۔

(حوالے کے لیے دیکھیے: الاصابہ: جلد، 2 صفحہ، 306 المصباح المضئی: صفحہ، 33، الاستیعاب: جلد، 2 صفحہ،301 عمدة القاری؛ صفحہ، 19 اور 20 العجالة السنیہ: صفحہ، 246 عیون الاثر: جلد، 2 صفحہ، 315 بحوالہ ”نقوش“ جلد، 7 صفحہ، 171)