شیعہ کاظم الاحسائی نجفی کا اعتراف
مولانا اقبال رنگونینجف کے مشہور شیعہ کاظم الاحسائی اعتراف کرتا ہے کہ سیدنا حسینؓ کے ساتھ جنگ کے لیے جو لوگ نکلے وہ تین سو تھے اور یہ سب کے سب کوفہ کے تھے ان میں کوئی بھی شام، حجاز، ہندوستان، پاکستان، سوڈان، مصر اور افریقہ کا نہ تھا یہ سب کوفی تھے جنہوں نے آپ سے دغا کیا اور آپ کے خلاف میدان میں اترے:
إِنَّ الْجَيْشَ الَّذِی خَرَجَ لِحَرْبِ الْإِمَامِ الْحُسَيْنِ عَلَيْهِ السَّلَامُ ثَلَاثُ مِائَةٍ، كُلُّهُمْ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ، لَيْسَ فِيهِمْ شَامِی وَلَا حِجَازِی وَلَا هِنْدِی وَلَا بَاكِسْتَانِی وَلَا سُودَانِی وَلَا مِصْرِی وَلَا أَفْرِيقِی، بَلْ كُلُّهُمْ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ قَدِ اجْتَمَعُوا مِنْ قَبَائِلَ شَتَّى۔ (عاشورا: صفحہ 89)
ترجمہ: سیدنا حسینؓ سے جنگ کے لیے نکلنے والے تین سو کوفی تھے ان میں شام، حجاز، ہندوستان، پاکستان، سوڈان، مصر اور افریقہ کا کوئی شخص نہ تھا۔ یہ سب اہلِ کوفہ کے مختلف قبیلوں کے لوگ تھے۔
