بیسواں مسئلہ موالات - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

بیسواں مسئلہ موالات

  حافظ عبدالقدوس خان قارن

پروفیسر  لکھتے ہیں موالات یعنی وضو کے اعمال کو اس طرح پے در پے کیا جائے کہ ان میں فاصلہ نہ رہے۔ اگر وضو کے کاموں میں اس قدر فاصلہ ہو جائے کہ جس وقت کسی مقام کو دھویا جائے یا مسح کیا جائے تو دھونے یا مسح کرنے کے بعد ان مقامات کی تری خشک ہو جائے تو وضو باطل ہے۔ (صفحہ19) اس کے برخلاف جمہور اہلِ سنت کے نزدیک وضو میں موالات سنت ہے۔ اس پر عمل سے ثواب ہو گا مگر اس کے ترک سے وضو باطل نہیں ہوتا، بشرطیکہ کہ درمیان میں وضو کے علاوہ کسی اور کام میں مشغول نہ ہو جائے۔