صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے گستاخوں کے جنازہ میں…

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے گستاخوں کے جنازہ میں شرکت کرنا


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ کسی ایسی جماعت سے اہلِ سنت و الجماعت کا اشتراک جائز ہے جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخی کرتی ہو؟

جواب: جو لوگ (معاذ اللہ) صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخی کرتے ہیں، ان کے ساتھ سنیوں کو میل جول کرنا اور ان سے اتحاد نا جائز ہے۔

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے بارے میں حدیث میں فرمایا: 

لَا تُجَالِسُوْهُمْ وَ لَا تُشَارِبُوْهُمْ وَ لَا تُوَاكِلُوْهُمْ وَ لَا تُصَلُّوْا مَعَهُمْ وَ لَا تُصَلُّوْا عَلَیْهِمْ۔

ترجمہ: نہ ان کے ساتھ اٹھو بیٹھو، نہ ان کے ساتھ کھاؤ پیو، نہ ان کے ساتھ نماز پڑھو، نہ ان کا جنازہ پڑھو۔  

(فتاویٰ امجدیہ: جلد 4 صفحہ 275)