Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت عبداللہ بن ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

حضرت عبداللہ بن ابوبکر صدیقؓ

آپ صدیق اکبرؓ کے صاحب زادے ہیں، شروع میں ہی اسلام قبول کیا، حنین، طائف میں شریک ہوئے، وفات 11ھ میں ہو گئی، والد ماجد نے نماز جنازہ پڑھائی، عموماً مؤرخین نے ان کو کاتبین نبی اکرمﷺ میں نہیں شمار فرمایا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے بلا شبہ دربار رسالت مآبﷺ میں لکھنے کا شرف حاصل کیا ہے، ڈاکٹر محمد حمید اللہ نے الوثائق السیاسیة میں وثیقہ نمبر 94 میں بہ حیثیت کاتب عبداللہ بن ابوبکرؓ صدیقؓ کا اسم گرامی نقل فرمایا ہے۔

(دیکھیے ڈاکٹر محمد مصطفی اعظمی کی تحریر: نقوش جلد، 7 صفحہ، 167 اور 168)