سیدہ ام کلثوم بنت علیؓ کا بیان - دفاعِ اہلِ سنت | دفاع اسلام

سیدہ ام کلثوم بنت علیؓ کا بیان

  مولانا اقبال رنگونی

سیدنا علیؓ کی دوسری صاحبزادی سیدہ ام کلثومؓ نے کن لوگوں کو شہادتِ حسینؓ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے: 

اے کوفیو! تمہارا ناس ہو! تم لوگوں کو کیا ہوا؟ تم نے حسین کو دھوکہ دیا اور انہیں شہید کر دیا تم نے ان کے ساز و سامان کو لوٹ لیا، ان کی خواتین کو قیدی بنا لیا اور اب تم اس پر آنسو بہاتے ہو؟ تم تباہ و برباد ہو جاؤ! کیا تم جانتے ہو کہ تم نے کن کو شہید کیا؟ تم کو پتہ ہے تم نے اپنی پیٹھوں پر (گناہوں کا) کتنا بڑا بوجھ لاد دیا ہے؟ تم نے حضورِ پاکﷺ کے بعد بہترین لوگوں کو شہید کیا ہے تمہارے دلوں سے رحم نکل گیا، (تم بے رحم بن گئے ہو۔) خبردار! کان کھول کر سن لو کہ اللہ کی جماعت ہی کامیاب ہے اور شیطان کا گروہ خسارے میں رہے گا۔ (ناسخ التواریخ: صفحہ 301)