امام قتادہ رحمۃاللہ علیہ - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

امام قتادہ رحمۃاللہ علیہ

  حافظ عبدالقدوس خان قارن

پروفیسر  نے امام قتادہؒ کے بارے میں لکھا ہے کہ قتادہؒ نے وضو کی آیت کی تفسیر میں فرمایا:  

افْتَرَضَ اللّٰهُ غَسْلَتَينِ وَمَسْحَتَينِ  

کہ اللہ تعالیٰ نے دو اعضاء کا غسل اور دو اعضاء کا مسح فرض کیا ہے۔ (صفحہ68) حضرت قتادہؒ کا یہ فرمان بھی قرأت کے بارے میں ہے کہ قرأت میں دو اعضاء کا دھونا اور دو کا مسح فرض قرار دیا ہے۔ اسی لیے کہ عمل کے بارے میں ان کی روایت اس طرح موجود ہے:  

عَن قَتَادَةَ أَنَّ ابن مَسعُودٍ قَالَ رَجَعَ قَولُهُ إِلَى غَسلِ القَدَمَينِ فِی قَولِهٖ وَأَرجُلَكُم إِلَى الكَعبَينِ 

(تفسیر در منثور: جلد 2 صفحہ262)  

ترجمہ: حضرت قتادہؒ کہتے ہیں کہ بے شک حضرت ابنِ مسعودؓ نے فرمایا: وَأَرجُلَكُم إِلَى الكَعبَينِ میں حکم پھر دھونے کی طرف لوٹ گیا۔ یعنی درمیان میں سر کے مسح کا ذکر ہوا اور پھر پاؤں کے دھونے کا حکم دیا گیا۔