حضرت اوس بن ابی اوس رضی اللہ عنہ - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

حضرت اوس بن ابی اوس رضی اللہ عنہ

  حافظ عبدالقدوس خان قارن

پروفیسرنے ان کی روایت کنز العمال اور تفسیر طبری کے حوالہ سے نقل کی ہے، جس میں ہے کہ انہوں نے فرمایا: حضور علیہ السلام نے ایک دفعہ طائف میں وضو کیا وَ مَسَحَ عَلَى قَدَمَيهِ اور آپ نے اپنے پاؤں پر مسح کیا۔ (صفحہ، 57) اس کے جواب میں امام طبریؒ نے فرمایا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ وضو طہارت کی حالت میں ہو۔ 

(تفسیر طبری: جلد6 صفحہ 134)

پھر اس روایت کی سند هَشِيمُ عَن يَعلَى بنِ عَطَاءٍ عَن أَبِيهِ ہے۔ قاضی شوکانیؒ ابن القطان سے نقل کرتے ہیں کہ عطاء مجہول ہے۔ نیز قاضی شوکانیؒ لکھتے ہیں کہ ھشیم کے بارے میں امام احمدؒ نے فرمایا ہے کہ اس نے یہ روایت یعلی سے نہیں سنی۔ جبکہ ھشیم مدلس بھی ہے۔ اور امام ابنِ عبداللہؒ نے فرمایا کہ سیدنا اوس بن ابی اوسؓ سے مَسَحَ عَلَى القَدَمَينِ کی جو احادیث ہیں ان کی اسناد کمزور ہیں۔ 

(نیل الاوطار: جلد1 صفحہ186)