پروفیسر نے ان کی روایت ابنِ ابی شیبہ سے نقل کی ہیں کہ نبی کریمﷺ جب وضو کرتے تو تین مرتبہ منہ دھوتے اور آگے ہے کہ پھر دو مرتبہ اپنے سر کا اور پاؤں کا مسح فرمایا کرتے تھے۔ (صفحہ 57)
حضرت عبداللہ بن زیدؓ کی واضح اور صریح روایت صحیح بخاری میں موجود ہے، جس میں ہے:
ثُمَّ غَسَلَ رِجلَيهِ إِلَى الكَعبَينِ
(صحیح بخاری: جلد 1 صفحہ31
کنز العمال: جلد9 صفحہ 269)
ترجمہ: پھر اپنے پاؤں ٹخنوں تک دھوئے۔ لہٰذا اس صحیح روایت کے خلاف جو روایت پائی جاتی ہے اس کی مناسب تاویل کی جائے گی یا اسے مرجوح قرار دیا جائے گا۔ یہ صحیح روایت راجح اور قابلِ عمل ہو گی۔