شہادتِ سیدنا حسینؓ پر جنات کا اظہارِ غم
مولانا اقبال رنگونیانسان تو انسان رہے، جنات بھی خاندانِ نبوت کی شہادتوں سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ کوفہ کے ثقی تابعی حضرت حبیب بن ابی ثابت (119ھ) کہتے ہیں کہ سیدنا حسینؓ کی شہادت پر جن نے اپنا غم کا اظہار اس طرح کیا تھا:
مَسَحَ النَّبِی جَبِينَهُ
فَلَهُ بَرِيقٌ فِي الْخُدودِ
أَبَوَاهُ فِی عُلْيَا قُرَيْشٍ
وَجَدُّهُ خَيْرُ الْجُدُودِ
ترجمہ: نبی کریمﷺ نے سیدنا حسینؓ کی پیشانی پر اپنا ہاتھِ مبارک پھیرا ہے تو سیدنا حسینؓ کے رخساروں میں نور کی سی چمک آ گئی اور ان کے ماں باپ قریش میں بلند مرتبہ والے ہیں اور آپ کے جدِ امجد (کی تو کیا شان ہے کہ آپ تو) سب کے جدِ امجد سے بہتر ہیں۔
(الخصائص الکبریٰ: جلد 2 صفحہ 125، للامام السیوطی)
