سیدنا عبداللہ بن زبیرؓ کا غمزدہ ہو جانا
مولانا اقبال رنگونیسیدنا ابوبکر صدیقؓ کے نواسے سیدنا عبداللہ بن زبیرؓ کو جب آپؓ کی شہادت کی خبر ملی تو آپؓ نے فرمایا: اللہ کی قسم! تم نے راتوں کو طویل قیام کرنے والے اور دن میں کثرت سے روزہ رکھنے والے عظیم انسان کو شہید کر دیا۔ اللہ کی قسم! وہ سماع کے بجائے قرآنِ کریم کی تلاوت، فضول باتوں کے بجائے اللہ کے خوف سے رونا، کھانے پینے کی بجائے روزہ رکھنا، شکار اور سیاحت کے بجائے اللہ کی یاد کی مجلسوں میں بیٹھنا آپ کا پسندیدہ مشغلہ تھا (جن لوگوں کے ہاتھ آپ کے خون سے رنگین ہوئے ہیں) یہ لوگ عنقریب اس کا برا انجام دیکھیں گے۔
