پروفیسرکی غلط فہمی - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

پروفیسرکی غلط فہمی

  حافظ عبدالقدوس خان قارن

پروفیسر لکھتے ہیں کہ شوکانیؒ نے امام نوویؒ کا قول درج کیا ہے کہ وضو میں اختلاف ہے، مگر حضرت علیؓ اور حضرت ابنِ عباسؓ کے نزدیک وضو میں پاؤں کا مسح واجب ہے۔ (صفحہ 52)

پروفیسر کو غلط فہمی ہوئی ہے۔ یہ قول امام نوویؒ کا نہیں، بلکہ علامہ ابنِ حجرؒ اور امام شوکانیؒ نے نقل کیا ہے۔ جس کے ساتھ یہ الفاظ بھی ہیں:  

وَقَد ثَبَتَ عَنهُمُ الرُّجُوعُ عَن ذٰلِكَ  

(نیل الاوطار: جلد 1 صفحہ 185) 

ترجمہ: اور ان حضرات سے مسح والے نظریہ سے رجوع کرنا ثابت ہے۔