شیعہ کے لیے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کرنا
سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ: کچھ لوگوں نے اپنی لاعلمی کی بناء پر تلاوت کردہ قرآنِ پاک ایک شیعہ کو دے دیا اور وہ اپنی میت پر ایصالِ ثواب بھی کر چکا بعدہ معلوم ہوا کہ شیعہ کو قرآنِ مجید نہ دینا چاہیے اس کے بعد لوگوں نے بذاتِ خود اعادہ کر لیا لیکن زید کا کہنا ہے کہ جنہوں نے بھی شیعہ کو قرآنِ مجید پڑھ کر دیا اگر وہ شادی شدہ ہیں تو تجدیدِ نکاح ضروری ہے، اگر شادی شدہ نہیں ہیں تو توبہ و استغفار اور پھر کلمہ پڑھنا ضروری ہے آیا زید کا کہنا صحیح ہے یا غلط؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں تشفی بخش جواب عنایت فرمائیں۔
جواب:آج کل کے روافض عام طور سے کافر اور بد دین ہیں ایسے لوگوں کے لیے دعائے مغفرت، ایصالِ ثواب بحکمِ قرآنِ کریم نا جائز و منع ہے اگر ان کو کافر مانتے ہوئے ایصالِ ثواب کیا، تب تو یہ صرف حرام ہوا، توبہ و استغفار سے امیدِ عفو ہے اور اگر ان کو مسلمان سمجھ کر ایسا کیا تو زید کی بات صحیح ہے کہ توبہ و استغفار و تجدیدِ ایمان و تجدیدِ نکاح ضروری ہے۔
(فتاویٰ بحر العلوم: جلد2 صفحہ67)
