پروفیسر نے ابنِ ماجہ کی ابو حیہؒ کی سند سے حضرت علیؓ کے وضو والی روایت جس میں غَسَلَ قَدَمَيهِ إِلَى الكَعبَينِ کے الفاظ ہیں، اس پر جرح نقل کرتے ہوئے لکھا کہ ابو حیہؒ غیر معروف راوی ہیں۔ مگر ہماری پروفیسر سے درخواست ہے کہ وہ ابو حیہؒ والی روایت کو نہ لیں، بلکہ اپنے پسندیدہ راوی عبدِ خیرؒ کی سند سے ہی روایت کو لے لیں، جس میں پاؤں دھونے کا ذکر ہے۔ اور ان روایات کو باحوالہ ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں۔