شیعہ کتاب سے حوالہ - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

شیعہ کتاب سے حوالہ

  حافظ عبدالقدوس خان قارن

حماد بن عثمان سے روایت ہے کہ میں ابو عبداللہ کے پاس بیٹھا تھا تو انہوں نے وضو کیا۔ اس روایت میں الفاظ ہیں:  

ثُمَّ مَسَحَ عَلَىٰ رَأسِهِ وَرِجلَيهِ وَقَالَ هٰذَا وُضُوءُ مَن لَم يُحدِث حَدَثًا  

(فروع کافی: جلد3 صفحہ27) 

ترجمہ: پھر اپنے سر اور پاؤں کا مسح کیا اور کہا یہ اس شخص کے لیے وضو ہے جو بے وضو نہ ہو۔

اور اس بارے میں تو کوئی اختلاف ہی نہیں کہ اگر آدمی بے وضو نہ ہو بلکہ طاہر ہو تو وہ نئے وضو میں پاؤں یا چہرہ پر مسح کر سکتا ہے۔ جیسا کہ حضرت نزال بن سبرہؒ کی روایت میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے وضو کا ذکر یوں ہے:  

فَأَخَذَ حَفنَةً مِن مَاءٍ فَمَسَحَ يَدَيهِ وَذِرَاعَيهِ وَوَجهَهُ وَرَأسَهُ وَرِجلَيهِ  

(مسند احمد: جلد 1 صفحہ139، 144، 159) 

ترجمہ: "پھر ایک لپ پانی لے کر اپنے ہاتھوں اور کلائیوں اور چہرے اور سر اور اپنے پاؤں کا مسح کیا۔ اور آخر میں فرمایا:  

هٰذَا وُضُوءُ مَن لَم يُحدِث  

ترجمہ: یہ اس شخص کا وضو ہے جو پاک ہو۔