ملا احمد بن علی طبرسی شیعی کا بیان - دفاعِ اہلِ سنت | دفاع…

ملا احمد بن علی طبرسی شیعی کا بیان

  مولانا اقبال رنگونی

شیعہ شیخ احمد بن علی طبرسی (548ھ) کا بیان ہے کہ یزید نے یہ بات سیدنا حسینؓ کے فرزندِ محترم سیدنا امام زین العابدینؒ سے بھی کہی تھی:  

فَقَالَ لَهُ يَزِيدُ لَعَنَهُ اللَّهُ: لَا يُؤَدِّيهِمْ غَيْرُكَ، لَعَنَ اللَّهُ ابْنَ مَرْجَانَةَ، فَوَاللَّهِ مَا أَمَرْتُهُ بِقَتْلِ أَبِيكَ، وَلَوْ كُنْتُ مُتَوَلِّيًا لِقِتَالِهِ مَا قَتَلْتُهُ، ثُمَّ أَحْسَنَ جَائِزَتَهُ وَحَمَلَهُ وَالنِّسَاءَ إِلَى الْمَدِينَةِ۔ (الاحتجاج: جلد 2 صفحہ 33)

ترجمہ: یزید نے ان سے کہا کہ آپ کے قافلہ کی خواتین کو اب آپ ہی مدینہ طیبہ ساتھ لے کر جائیں گے ابنِ مرجانہ پر خدا کی لعنت ہو خدا کی قسم میں نے آپ کے والد سیدنا حسینؓ کے قتل کا حکم نہیں دیا تھا اور اگر اس وقت میں وہاں ہوتا تو میں کبھی انہیں قتل نہ کرتا بعد ازاں یزید نے ان کے حق میں اچھا معاملہ کیا، ان سب کے لیے سواری کا انتظام کیا اور انہیں مدینہ منورہ روانہ کیا یزید کی یہ باتیں شیعہ کی دوسری معتبر کتابیں خلاصۃ المصائب، جلاء العیون، طرازِ مذہب، مظفری میں بھی بیان ہوئی ہیں۔