اہلِ سنت کا عمل اور اَرۡجُلِكُمۡ کی قرأت - ردِ رافضیت |…

اہلِ سنت کا عمل اور اَرۡجُلِكُمۡ کی قرأت

  حافظ عبدالقدوس خان قارن

اَرۡجُلِكُمۡ میں لام کے کسرہ کی قراءت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اہلِ سنت کی جانب سے اس کی کئی وضاحتیں کی گئی ہیں۔

پہلی وضاحت: یہ کہ اَرۡجُلِكُمۡ میں   کسرہ کی وجہ جر جوار ہے۔ اور جر جوار کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ لفظاً اس کا تعلق قریب سے ہوتا ہے لیکن معنیً اس کا تعلق پہلے والے سے ہوتا ہے۔ جیسا کہ یہاں اَرۡجُلِكُمۡ میں اعراب کے لحاظ سے اس کا تعلق رُءُوۡسِكُمۡ کے ساتھ ہے، مگر معنیٰ یعنی کے لحاظ سے اس کا تعلق اَيۡدِيَكُمۡ کے ساتھ ہے۔ اور اس کی مثالیں کلامِ عرب میں بے شمار ملتی ہیں۔